جموں وکشمیر: پونچھ سیکٹرمیں فوج کے ہیلی کاپٹرکی ایمرجنسی لینڈنگ، سبھی 7 مسافرمحفوظ

موصولہ اطلاعات کے مطابق، ہیلی کاپٹرمیں تکنیکی خرابی آنے کے سبب اسے اتارنا پڑا۔ اس طیارے میں سات مسافرسوارتھے۔

Oct 24, 2019 03:33 PM IST | Updated on: Oct 24, 2019 03:33 PM IST
جموں وکشمیر: پونچھ سیکٹرمیں فوج کے ہیلی کاپٹرکی ایمرجنسی لینڈنگ، سبھی 7 مسافرمحفوظ

جموں وکشمیرکے پونچھ میں فوج کے ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹرکی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔

سری نگر: جموں وکشمیرکے پونچھ سیکٹرمیں فوج کے ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر(اے ایل ایچ) کی ایمرجنسی لینڈنگ کا معاملہ سامنےآیا ہے۔ ابھی تک خبرکے مطابق ہیلی کاپٹرمیں تکنیکی خرابی آنے کے سبب اسے اتارنا پڑا۔ اس طیارے میں سات مسافرسوارتھے۔ سبھی مسافرمحفوظ بتائے جارہے ہیں۔


اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیرکے پونچھ سیکٹرمیں جمعرات دوپہرفوج کے ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر(اے ایل ایچ) کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی ہے۔ ابھی تک اس ایمرجنسی لینڈنگ کے بارے میں صحیح اطلاع تونہیں ملی ہے، لیکن بتایا جارہا ہےکہ اس میں تکنیکی خرابی آئی ہے۔




بتایا جاتا ہے کہ جس وقت طیارہ کی لینڈنگ کرائی گئی، اس وقت طیارے میں شمالی فوج کے کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل رنبیرسنگھ کے ساتھ 7 دیگرلوگ بھی سوارتھے۔ سبھی مسافرمحفوظ بتائے جارہے ہیں۔

Loading...