سری نگر: سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی کا مطالبہ، ماں کوسردیوں کےسبب مناسب مقام پربھیجا جائے

التجا مفتی نے سری نگرکےڈپٹی کمشنرکوخط لکھ کرکہا ہےکہ محبوبہ مفتی کوکچھ بھی ہوتا ہےتواس کی ذمہ دارمرکزی حکومت ہوگی۔

Nov 05, 2019 06:50 PM IST | Updated on: Nov 05, 2019 06:50 PM IST
سری نگر: سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی کا مطالبہ، ماں کوسردیوں کےسبب مناسب مقام پربھیجا جائے

جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی۔ فائل فوٹو

سری نگر: جموں وکشمیرکی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی نےانتظامیہ سےکہا ہےکہ سری نگرکی سردی کسی انسان کی روح تک کوہلا دینے والی ہوتی ہے۔ محبوبہ مفتی کی بیٹی نےانتظامیہ سےکہا ہےکہ ان کی ماں کوایسی جگہ پررکھا جائے، جووادی کی کپکپا دینے والی سردی کےلحاظ سے مناسب ہو۔ پی ڈی پی صدرمحبوبہ مفتی گزشتہ تین ماہ سے یہاں کے ایک مہمان خانے میں حراست میں ہیں۔


التجا مفتی نے سری نگرکے ڈپٹی کمشنرکوخط لکھا ہے، اس میں انہوں نےکہا ہےکہ محبوبہ مفتی کوکچھ بھی ہوتا ہےتواس کی ذمہ دارمرکزی حکومت ہوگی۔ انہوں نے آج منگل کے روز اپنی ماں کےٹوئٹرہینڈل سےٹوئٹ کیا، ماں کی خیریت کے بارے میں میں نےمسلسل تشویش کا اظہارکیا ہے۔ میں نے سری نگرکے ڈپٹی کمشنرکوایک ماہ پہلے خط لکھ کرانہیں کسی ایسےمقام پربھیجنےکوکہا تھا جوسردیوں کےلحاظ سے مناسب ہو۔ انہیں کچھ بھی ہوتا ہے تواس کی ذمہ داری ہندوستانی حکومت کی ہوگی۔


Loading...

اس کے ساتھ ہی التجا مفتی نے ڈپٹی کمشنرکوبھیجےگئےخط کی کاپی شیئرکی۔ اس میں التجا مفتی نےلکھا ہے کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ جموں وکشمیرکی سابق وزیراعلیٰ، میری ماں محبوبہ مفتی پانچ اگست سے حراست میں ہیں۔ ان کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے، اس لئے ڈاکٹروں نے حال میں ان کی کئی جانچ کیں، جن میں پتہ چلا کہ ان کے وٹامن ڈی کی سطح، ہیموگلوبن اورکیلشیم کی سطح بہت کم ہے۔


انہوں نےکہا کہ محبوبہ مفتی کوایسے مقام پرمنتقل کیا جانا چاہئے، جویہاں کی سردیوں کے لحاظ سےمناسب ہو۔ فی الحال انہیں جہاں رکھا گیا ہے، وہ کشمیرکے سرد موسم کے لحاظ سے مناسب نہیں ہے۔ ان باتوں کودھیان میں رکھتے ہوئے میں آپ سے گزارش کرتی ہوں کہ انہیں زیادہ مناسب مقام پربھیجا جائے۔ میں امید کرتی ہوں کہ آپ اس پریشانی سے فوراً توجہ دیں گے۔

Loading...