ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر کے شوپیاں میں ہوئے تصادم میں 1 ملٹینٹ ڈھیر، 4 دن میں 10 ملٹینٹ مارے گئے

ہندوستانی سلامتی دستوں نے ابھی بھی پورے علاقے کو گھیر رکھا ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن چلایا جا رہا ہے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر کے شوپیاں میں ہوئے تصادم میں 1 ملٹینٹ ڈھیر، 4 دن میں 10 ملٹینٹ مارے گئے
جموں وکشمیر کے شوپیاں میں ہوئے تصادم میں 1 ملٹینٹ ڈھیر، 4 دن میں 10 ملٹینٹ مارے گئے

جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے سگو ہیندھاما میں بدھ کو ایک بار پھر ہندوستانی سلامتی دستوں اور ملٹینٹوں کے درمیان تصادم ہو گیا۔ دونوں طرف سے چلی فائرنگ میں ایک ملٹینٹ کے مارے جانے کی خبر ہے۔ ہندوستانی سلامتی دستوں نے ابھی بھی پورے علاقے کو گھیر رکھا ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن چلایا جا رہا ہے۔ بتا دیں کہ پچھلے چار دنوں میں دس ملٹینٹ مارے جا چکے ہیں۔


اطلاعات کے مطابق، ہندوستانی سلامتی دستوں کو خفیہ جانکاری ملی تھی کہ جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے سگو ہیندھاما میں کچھ ملٹینٹ چھپے ہوئے ہیں۔ خفیہ جانکاری کی بنیاد پر فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم تیار کی گئی۔ ہندوستانی جوانوں نے علاقے کو گھیر لیا اور سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ پکڑے جانے کے ڈر سے ایک گھر میں چھپے ملٹینٹوں نے فوج پر فائرنگ شروع کر دی۔



دونوں طرف سے کافی دیر تک چلی فائرنگ میں اب تک ایک ملٹینٹ کے مارے جانے کی خبر ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فی الحال فائرنگ رکی ہوئی ہے لیکن ہندوستانی سلامتی دستوں نے ابھی بھی علاقے کو گھیر رکھا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فوج کو علاقے میں اور بھی کئی ملٹینٹوں کے چھپے ہونے کی جانکاری ملی ہے۔

ہندوستانی سلامتی دستوں نے کشمیر میں دہشت گردوں کو پوری طرح سے ختم کرنے کی مہم چلا رکھی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اتوار کو شوپیاں کے ریبن گاوں میں جوانوں نے حزب المجاہدین کے ایک ٹاپ کمانڈر سمیت پانچ دہشت گردوں کو مار گرایا تھا۔ اس کے اگلے ہی دن شوپیاں کے پنجورا علاقے میں پیر کی صبح ایک تصادم میں چار ملٹینٹ مارے گئے تھے۔
First published: Jun 10, 2020 10:13 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading