ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : آئی ایس افسر سمیت 105 نئے کورونا معاملات ، تقریبا ایک درجن افسران کوارنٹائن

105 نئے معاملات کے ساتھ جموں و کشمیر میں کووڈ 19 مریضوں کی کل تعداد 2446 ہوگئی ہے ۔ جن میں سے 1491 ایکٹیو کیسیز ہیں ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : آئی ایس افسر سمیت 105 نئے کورونا معاملات ، تقریبا ایک درجن افسران کوارنٹائن
علامتی تصویر

جموں و کشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹے میں 105 نئے کووڈ 19 کے معاملات درج کئے گئے۔ ان معاملات میں اعلیٰ عہدہ پر فائز ایک آئی ایس افسر بھی شامل ہے اور دوسرے افسر کا ڈرائیور شامل ہے ۔ ان معاملات کے سامنے آنے کے بعد درجن بھر سرکاری افسروں کو کوارنٹائن میں جانا پڑا ۔ بتایا گیا کہ کووڈ 19 مثبت پائے گئے سرکاری افسر نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں شرکت کی تھی ۔ آج مثبت پائے گئے کووڈ مثبت گئے افراد میں 90 کا تعلق کشمیر وادی اور 15 جموں سے ہے ۔


کشمیر کے نئے مریضوں میں 16 حاملہ خواتین اور ایک ہیلتھ ورکر شامل ہے ۔ آج سب سے زیادہ معاملات ضلع اننت ناگ سے پائے گئے ۔ یہاں 24 نئے کیس سامنے آئے ، جن میں سے صرف 3 حال ہی میں بیرونی ریاستوں سے آئے تھے ۔ کولگام ضلع سے 17 ، بارہمولہ سے 15 ، بڈگام سے 11 ، کپواڑہ سے 10 اور سرینگر سے آٹھ نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔


کشمیر کے نئے مریضوں میں 16 حاملہ خواتین اور ایک ہیلتھ ورکر شامل ہے ۔
کشمیر کے نئے مریضوں میں 16 حاملہ خواتین اور ایک ہیلتھ ورکر شامل ہے ۔


پچھلے کئی دنوں کے برعکس آج کے مریضوں میں صرف 34 ریاست سے باہر سے آئے ہیں ۔ حالانکہ شام میں اسکمز میڈیکل کالج سرینگر سے دو اور کیس سامنے آئے ، لیکن یہ میڈیا بلٹین میں شامل نہیں کئے گئے ۔

اسی دوران اتوار کو 19 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے رخصت کیا گیا ۔  105 نئے معاملات کے ساتھ جموں و کشمیر میں کووڈ 19 مریضوں کی کل تعداد 2446 ہوگئی ہے ۔ جن میں سے 1491 ایکٹیو کیسیز ہیں ۔927 ابھی تک صحتیاب ہوئے ہیں اور 28 مریضوں کی ابھی تک موت ہوئی ہے۔
First published: Jun 01, 2020 02:24 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading