ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر میں کورونا کیسوں میں سب سے بڑی اچھال ، ایک دن میں 1079 نئے معاملات درج

جموں و کشمیر میں کووڈ وائرس تیزی سے اپنا شکنجہ کستا جارہا ہے ۔ جمعرات کو 1079 نئے کووڈ معاملات درج کئے گئے ، جو ایک دن میں ابھی تک کی سب سے بڑی تعداد ہے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر میں کورونا کیسوں میں سب سے بڑی اچھال ، ایک دن میں 1079 نئے معاملات درج
جموں و کشمیر میں کورونا کیسوں میں سب سے بڑی اچھال ، ایک دن میں 1079 نئے معاملات درج

جموں و کشمیر میں کووڈ وائرس تیزی سے اپنا شکنجہ کستا جارہا ہے ۔ آج یعنی جمعرات کو 1079 نئے کووڈ معاملات درج کئے گئے ، جو ایک دن میں ابھی تک کی سب سے بڑی تعداد ہے ۔ معمول سے ہٹ کر اس بار جموں میں 622 معاملات درج کئے گئے جبکہ کشمیر میں 457 معاملات درج کئے گئے ہیں ۔ صرف جموں ضلع میں 484 کیس پائے گئے ہیں ۔ دوسرا نمبر سرینگر ضلع کا ہے ، جہاں 139 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں ۔


کشمیر کے بڈگام ضلع میں 63 ، گاندربل میں 57 اور بانڈی پورہ میں 49 معاملات درج کئے گئے ہیں ۔ کل ملا کے جموں و کشمیر میں کووڈ مثبت معاملات (39943)کی کل تعداد تقریبا چالیس ہزار پہنچ گئی ہے ۔ وہیں کورونا ایکٹیو معاملات کی تعداد جموں و کشمیر میں ساڑھے آٹھ ہزار پہنچ گئی ہے ، جن میں سے کشمیر میں 5431 اور جموں میں 3010 ایکٹیو پازیٹیو

معاملات موجود ہیں ۔


جموں میں 622 معاملات درج کئے گئے جبکہ کشمیر میں 457 معاملات درج کئے گئے ہیں ۔
جموں میں 622 معاملات درج کئے گئے جبکہ کشمیر میں 457 معاملات درج کئے گئے ہیں ۔


گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 11 اموات ہوئی ہیں ۔ تین جموں میں اور آٹھ کشمیر میں ہوئی ہیں ۔ اس دوران 680 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ جموں و کشمیر میں اموات کی کل تعداد 743 تک پہنچ گئی ہے ۔  گزشتہ ایک ہفتہ میں جموں و کشمیر میں 4808 نئے کووڈ معاملات  درج ہوئے ہیں اور 72 افراد کی موت واقع ہوئی ہے ۔ پچھلی بار 30 اگست کو جموں و کشمیر میں 786 نئے معاملات درج کئے گئے تھے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 03, 2020 08:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading