ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر:شوبیاں انکاؤنٹرمیں 3دہشت گردوں کی ہلاکت، 3دنوں میں 11کی موت

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ہادی پورہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سکیورٹی فورسز نے محاصرے اور سرچ آپریشن شروع کیا ۔جس کے دوران دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی۔جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔

  • Share this:
جموں وکشمیر:شوبیاں انکاؤنٹرمیں 3دہشت گردوں کی ہلاکت، 3دنوں میں 11کی موت
بیج بہار میں دہشت گردوں کے ساتھ ایک انکاؤنٹر

سری نگر:شوپیاں انکاؤنٹر(Shopian Encounter) میں تین دہشت گردوں (Terrorsit) کو مار گرایا گیاہے۔ پولیس نے یہ جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ شوپیاں کا آپریشن اسی کے ساتھ مکمل کرلیا گیا ہے۔ اسی وقت ، اننت ناگ کے بیج بہار میں دہشت گردوں کے ساتھ ایک انکاؤنٹر ہوا ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ شاید 2 سے 3 دہشت گرد وہاں چھپے ہوں گے۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ہادی پورہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سکیورٹی فورسز نے محاصرے اور سرچ آپریشن شروع کیا ۔جس کے دوران دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی۔جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔



اہلکار کے مطابق ضلع اننت ناگ میں ایک اور انکاؤنٹر جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے اس ضلع کے بیجبہرہ علاقے کے سیمتھن میں دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ، سیکیورٹی فورسز نے محاصرے اور سرچ آپریشن شرو ع کردیاتھا جس کے بعد دونوں فریقوں کے مابین تصادم شروع ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں مزید تفصیلی تفصیلات کا انتظار ہے۔


اس سے قبل ، سکیورٹی فورسز نے جمعہ کے روز ضلع شوپیان کی ایک مسجد میں چھپے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔ جمعرات کے روز ہی ، شوپیان کے ہی علاقہ جنوموہلہ میں ایک انکاؤنٹرکے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔ہم آپ کو بتادیں کہ مسجد میں چھپے ہوئے دہشت گردوں سے پہلے ہتھیار ڈالنے کو کہا گیا تھا۔ ان کو راضی کرنے کے لئے ، اس مسجد کے امام اور ایک دہشت گرد کے بھائی کو مسجد کے اندر بھیجا گیا ، لیکن دہشت گرد راضی نہیں ہوئے۔ ایسی صورتحال میں ، کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد ، سکیورٹی فورسز نے تمام 5 دہشت گردوں کو ڈھیر کردیا۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Apr 11, 2021 08:33 AM IST