ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر کے طلبا کی سول سروسز امتحانات میں شاندارکامیابی، 16امیدوار ہوئےکامیاب

یونین پبلک سروس کمیشن کے تحت منعقد ہونے والے سول سروسز مسابقتی امتحانات سال 2019 میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے کم ازکم 16 امیدواروں نے کامیابی کا جھنڈا گاڑ دیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 04, 2020 06:34 PM IST
  • Share this:
جموں وکشمیر کے طلبا کی سول سروسز امتحانات میں شاندارکامیابی، 16امیدوار ہوئےکامیاب
جموں و کشمیر کے 16 امیدوار سول سروسز امتحانات میں کامیاب

سری نگر: یونین پبلک سروس کمیشن کے تحت منعقد ہونے والے سول سروسز مسابقتی امتحانات سال 2019 میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے کم ازکم 16 امیدواروں نے کامیابی کا جھنڈا گاڑ دیا ہے، جس سے یہاں کے طلبا میں انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کے بیچ بھی کامیابی کی سیڑھیاں طے کرنے کا حوصلہ بڑھ گیا ہے۔ یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے منگل کے روز سول سروسز امتحانات 2019 میں کامیابی سے ہمکنار ہونے والے 829 امیدواروں کی ایک فہرست منظر عام پر لائی، جس میں سابق ریاست جموں وکشمیر کے 16 امیدوار شامل ہیں، جن میں سے 2 کا تعلق لداخ سے ہے۔

واضح رہے کہ یوپی ایس سی ہر سال انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس، انڈین فارن سروس، انڈین پولیس سروس و دیگر مرکزی سروسز کے لئے سول سروسز مسابقتی امتحانات کا انعقاد کرتی ہے جن میں امیدواروں کو چنا جاتا ہے۔ یو پی ایس سی کی طرف سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق سال رواں سے سول سروسز امتحانات 2020 میں حصہ لینے والے ان امیدواروں کو عمرکی حد میں کوئی تخفیف نہیں دی جائےگی، جو جموں وکشمیر کے سال 1980 سے 1989 کے ڈومیسائل ہوں۔ سال گزشتہ کی نوٹیفکیشن کے مطابق ان امیدواروں کی عمر کی مقررہ حد، جو 32 سال ہے، میں مزید پانچ سال کا اضافہ کیا گیا تھا جو یکم جنوری 1980 سے 31 دسمبر 1989 تک جموں وکشمیرکے ڈومیسائل رہے ہوں۔ سول سروس امتحانات 2020 سال رواں کے 31 مئی کو منعقد ہونا طے تھے لیکن کورونا وبا پھوٹنے کی وجہ سے اس کو موخر کر دیا گیا اور امتحانات کی نئی تاریخ 4 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔



دریں اثنا تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کے بیچ بھی جموں وکشمیر کے قریب سولہ امیدواروں کی کامیابی سے یہاں کے طلبا میں تعلیمی منازل طے کرنے کا حوصلہ مل گیا ہے۔ ایک طالب علم نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ ان طلبا کی کامیابی سے مجھے حوصلہ ملا ہے کیونکہ میں بھی سول سروس امتحانات کے لئے تیاری کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات سے میری حوصلہ شکنی ہوئی تھی، لیکن اب ایک بار پھرمیں جوش وجذبہ کے ساتھ پڑھائی شروع کروں گا۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 04, 2020 06:24 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading