உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستانی فوج کی 163فیلڈ رجمنٹ نے کشمیر کے آرمی گڈول اسکولوں کے طلباء کیلئے مختلف کھیلوں کے پروگرام کا کیا انعقاد

    بارہمولہ کےٹنگمرگ میں پہلی بار ہندوستانی فوج کی ایک سو تریسٹھ فیلڈ رجمنٹ نے کشمیر کے آرمی گڈول اسکولوں کے طلباء کے لیے مختلف کھیلوں کے پروگرام کا انعقادکیا۔ وادی بھر سے بچوں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

    بارہمولہ کےٹنگمرگ میں پہلی بار ہندوستانی فوج کی ایک سو تریسٹھ فیلڈ رجمنٹ نے کشمیر کے آرمی گڈول اسکولوں کے طلباء کے لیے مختلف کھیلوں کے پروگرام کا انعقادکیا۔ وادی بھر سے بچوں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

    بارہمولہ کےٹنگمرگ میں پہلی بار ہندوستانی فوج کی ایک سو تریسٹھ فیلڈ رجمنٹ نے کشمیر کے آرمی گڈول اسکولوں کے طلباء کے لیے مختلف کھیلوں کے پروگرام کا انعقادکیا۔ وادی بھر سے بچوں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir, India
    • Share this:
    کشمیر میں کھیل کود کی جانب بچوں کابڑھتا خاصہ رجحان دیکھنے کومل رہاہے۔ اس سلسلے میں وادی کے مختلف مقامات پر مختلف مقابلوں کے انعقاد کئے جارہے ہیں۔ اس پہل میں فوج کا بھی خاصہ رول ہے۔ اسی کڑی کے تحت شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ٹنگمرگ میں پہلی بار ہندوستانی فوج کی ایک سو تریسٹھ فیلڈ رجمنٹ نے کشمیر کے آرمی گڈول اسکولوں کے طلباء کے لیے مختلف کھیلوں کے پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔ ان مقابلوں میں وادی کشمیر کےتمام آرمی گڈول اسکولوں کے طلباء نے ٹنگمرگ کے کھیل میدان میں مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ افتتاحی تقریب پر مہمان خصوصی کمانڈرآرٹلری برگیڈ آر ونود تھے جبکہ جج سب ڈسٹرکٹ کورٹ ٹنگمرگ اور ٹو آئی سی میجر ملک ایس ارجن بھی موجود تھے۔

    ان مقابلوں میں کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔انہوں نےکہاکہ ان مقابلوں میں حصہ لینے سے ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کاموقع ملا۔دن بھر یہاں مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے جن میں بچوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ کافی تعداد میں شائقین بھی دن بھر موجود رہے۔ نیوز18 کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پوزیشن حاصل کرنے والی ایک طالبہ نے کہا،"میں ٹنگمرگ آئی ہوں یہ سوچ کر کہ مجھے یہاں میڈل جیتنا ہے وہ خواب میرا آج پورا ہوا اور میں نے اپنے جوش سے ریس جیتی۔

     

    دستان کے 12 سے زیادہ گاؤں میں روزگار کا ذریعہ ہے پاکستان کا 'مکا'، جانئے پوری تفصیل

    طالبہ کی قابل اعتراض تصویریں سوشل میڈیا میں دالنے والا اسکیچ آرٹسٹ گرفتار

    میں یہ کریڈٹ اپنے اساتذہ کو دیتی ہوں"ایک اور کھلاڑی نے کہاکہ انہوں نے مختلف کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کرکے میڈل جیتا اور اپنے اسکول کانام روشن کیا۔ اس موقع پر کمانڈر،آرٹلری برگیڈ آر ونود نے خطاب کرتے ہوئے کہا،"میں یہاں آکر کافی متاثر ہواجو جوش وجذبہ یہاں کے بچوں میں دیکھا مجھے امید ہے کہ آنے والے وقت میں یہ بچے اولمپکس میں جاکر ملک کانام روشن کریں گے۔" انہوں نے مزید کہاکہ آج مجھے خوشی ہوئی کہ یہ جشن دیکھ کر۔ونود نے کہاکہ کشمیر میں حالات اب اچھے ہورہے ہیں۔لوگ بھی جرائم کو پسند نہیں کرتے اسی لئے نوجوانوں کو اچھی راہ پر چلانا چاہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: