ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: سری نگر میں 17 گھنٹے کا طویل آپریشن ختم، سیکورٹی فورسیز کے ہاتھ کچھ نہیں لگا

کشمیر کے سرمائی دارالحکومت سری نگر کے مضافات میں واقع گُلاب باغ علاقہ کا سیکورٹی دستوں نے کل شام محاصرہ کیا۔ خبر یہ تھی کہ علاقے کے ایک مکان میں ملیٹنٹ چھپے ہوئے تھے۔ شام ہونے کی وجہ سے رات کو آپریشن موخرکیا گیا، لیکن پورا علاقہ محاصرہ میں رکھا گیا۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: سری نگر میں 17 گھنٹے کا طویل آپریشن ختم، سیکورٹی فورسیز کے ہاتھ کچھ نہیں لگا
جموں وکشمیر: سری نگر میں 17 گھنٹے کا طویل آپریشن ختم، سیکورٹی فورسیز کے ہاتھ کچھ نہیں لگا

سری نگر: کشمیر کے سرمائی دارالحکومت سری نگر کے مضافات میں واقع گُلاب باغ علاقہ کا سیکورٹی دستوں نے کل شام محاصرہ کیا۔ خبر یہ تھی کہ علاقے کے ایک مکان میں ملیٹنٹ چھپے ہوئے تھے۔ شام ہونے کی وجہ سے رات کو آپریشن موخرکیا گیا، لیکن پورا علاقہ محاصرہ میں رکھا گیا۔ آج صبح سویرے سیکورٹی دستوں نے ایک مکان کا گھیرا تنگ کیا اور وقفے وقفے سے اس پر فائرنگ اور شل پھینکتے رہے۔


اطلاعات کے مطابق آپریشن کے دوران اعلانات بھی کئے جارہے تھے کہ ملیٹنٹ اپنے ہتھیار چھوڑ دیں۔ کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد بھی جب مشکوک مکان سے کوئی جواب یا جوابی فائرنگ نہیں ہوئی، تو سیکورٹی فورسز کو اندازہ ہوا کہ مکان میں کوئی شخص موجود نہیں ہے۔ اس کے بعد انھوں نے دوپہر کو 17 گھنٹے کے بعد گھیرا ہٹا دیا اور آپریشن ختم کردیا۔


آج صبح سویرے سیکورٹی دستوں نے ایک مکان کا گھیرا تنگ کیا اور وقفے وقفے سے اس پر فائرنگ اور شل پھینکتے رہے۔
آج صبح سویرے سیکورٹی دستوں نے ایک مکان کا گھیرا تنگ کیا اور وقفے وقفے سے اس پر فائرنگ اور شل پھینکتے رہے۔


ملیٹنٹ بھاگ نکلنے میں کامیاب رہے یا پھر فورسز کو غلط اطلاع ملی تھی، اس کے بارے میں فورسز کے اعلیٰ افسران کچھ بھی نہیں کہہ رہے۔ جس مکان پر فائرنگ کی گئی وہ زیر تعمیر تھا اور اسے نقصان بھی پہنچا ہے۔ ایسا بہت کم ہوا ہے کہ فورسز نے اتنا بڑا آپریشن لانچ کیا اور ان کے ہاتھ کچھ نہیں لگا۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کل رات ہی حکم نامہ جاری کیا ہے، جس میں میڈیا کو ملیٹنٹوں کے ساتھ انکاونٹر اور امن و قانون کی صورتحال میں جائے وقوع سے دور رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔ کئی لوگ اس کو میڈیا کے کام میں کھلی مداخلت سے تعبیر کررہے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 07, 2021 06:12 PM IST