ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 حاملہ خواتین سمیت 187 لوگ نکلے کورونا پازیٹیو ، 8 پولیس اہلکار بھی شامل

پچھلے 5 دن میں جموں و کشمیر میں 136 کی روزانہ اوسط سے 683 نئے مریض درج کیے گئے ۔ اس دوران پانچ مریضوں کی موت بھی واقع ہوئی جبکہ 99 مریض صحت یاب ہوئے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 حاملہ خواتین سمیت 187 لوگ نکلے کورونا پازیٹیو ، 8 پولیس اہلکار بھی شامل
کووڈ پازیٹیو پائے گئے نئے کیسوں میں 10 حاملہ خواتین شامل ہیں ۔

کشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹے میں کووڈ 19 کے 187 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ یہ یہاں چوبیس گھنٹے میں  ابھی تک کی سب سے بڑی تعداد ہے ۔ پچھلی مرتبہ ستائیس مئی کو 162 نئے کیس درج کئے گئے تھے ۔ حالانکہ سرکاری میڈیا بلیٹن میں 177 معاملات ہی بتائے گئے ، لیکن اسکمز میڈیکل کالج  بمنہ کی لیبارٹری سے شام کو مزید دس افراد کو پازیٹیو پایا گیا ، جن میں سے پولیس اسٹیشن ماگام بڈگام کے 8 پولیس اہلکار شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ اس پولیس اسٹیشن سے کچھ دن قبل 7 پولیس اہلکار کووڈ مثبت پائے گئے تھے ، جس کے بعد کئی لوگوں کے نمونے لے کر جانچ کی گئی ۔ کووڈ پازیٹیو پائے گئے نئے کیسوں میں 10 حاملہ خواتین شامل ہیں ، جن میں سے پانچ کا تعلق اننت ناگ اور پانچ کا تعلق بارہمولہ ضلع سے ہے ۔ حالانکہ پچھلے کچھ دنوں میں نئے مریضوں میں اسی فیصد کے قریب تعداد بیرونی ممالک اور ریاستوں سے لوٹے افراد کی رہی ہے ، لیکن آج یہ تعداد بہت کم تھی ۔


نئے مریضوں میں سب سے زیادہ چالیس مریضوں کا تعلق شمالی کشمیر کے بارہمولہ سے ہے ، جن میں سے 10 وترگام اور 09 خواجہ باغ علاقہ سے ہیں  ۔بارہمولہ میں  آج صرف چار مریض ایسے ہیں ، جو ریاست سے باہر سے لوٹے ہیں ۔ اس کے بعد سرینگر سے 26 ، اننت ناگ سے 19 اور شوپیاں سے 16 نئے معاملات درج کئے گئے ۔ سرینگر میں 13 مریض حال ہی میں سفر سے لوٹے ہیں جبکہ اننت ناگ اور شوپیاں میں ایسا کوئی معاملہ درج نہیں کیا گیا ۔


نئے مریضوں میں سب سے زیادہ چالیس مریضوں کا تعلق شمالی کشمیر کے بارہمولہ سے ہے ۔
نئے مریضوں میں سب سے زیادہ چالیس مریضوں کا تعلق شمالی کشمیر کے بارہمولہ سے ہے ۔


پچھلے 5 دن میں جموں و کشمیر میں 136 کی روزانہ اوسط سے 683 نئے مریض درج کیے گئے ۔ اس دوران پانچ مریضوں کی موت بھی واقع ہوئی جبکہ 99 مریض صحت یاب ہوئے ۔ آج کے 187 نئے معاملات کے ساتھ کووڈ 19 کے مریضوں کی کل تعداد 2341 ہوگئی ہے ، جن میں سے 1405 ایکٹیو پازیٹیو ہیں ۔ جموں و کشمیر حکومت نے ابھی تک ایک لاکھ سے زائد ایسے لوگوں کو گھر واپس لایا ہے ، جو بیرونی ریاستوں یا ممالک میں پھنسے تھے ۔
First published: May 30, 2020 10:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading