جموں وکشمیر: رواں سال میں 19دہشت گرد ہلاک، امرناتھ یاترا کیلئے سی سی ٹی وی اورڈرون کا ہوگا استعمال
کشمیر میں سیکورٹی فورسز نے رواں برس کے دوران ابھی تک نو جھڑپوں کے دوران اُنیس ملی ٹنٹوں کو مار گرایا ہے۔ اس بات کا انکشاف آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے سری نگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Mar 23, 2021 02:45 AM IST

جموں وکشمیر: رواں سال میں 19دہشت گرد ہلاک، امرناتھ یاترا کیلئے سی سی ٹی وی اورڈرون کا ہوگا استعمال
سری نگر: کشمیر میں سیکورٹی فورسز نے رواں برس کے دوران ابھی تک نو جھڑپوں کے دوران 19 دہشت گردوں کو مارگرایا
ہے۔ اس بات کا انکشاف آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے سری نگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ آئی جی پی
کے مطابق، مارے گئے دہشت گردوں میں البدرتنظیم کا کمانڈر غنی خواجہ اور جیش کا کمانڈر سجاد افغانی بھی شامل ہے۔
آئی جی پی نے کہا کہ اس دوران پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کے 4 اہلکار بھی ملک کے کام آئے۔
امرناتھ یاترا کے سلسلے میں حفاظتی انتظامات کا ذکرکرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر وجے کمار نےکہا کہ یاترا کے پورے راستے پر سی سی ٹی وی اور ڈرون کے ذریعہ چاروں پہر نظر رکھی جائے گی۔ اسٹک بم کی موجودگی کو اُنھوں نے ایک چلینج قرار دیا، لیکن کہا کہ حفاظتی عملہ کسی بھی طرح کے چلینج سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ آئی جی پی