ڈرون کے ذریعہ نئی دہشت گردانہ سازش رچ رہا پاکستان؟ 9 مہینے میں 191 ڈرون ہندوستانی علاقہ میں گھسے ، 7 کو مارگرایا گیا
ڈرون کے ذریعہ نئی دہشت گردانہ سازش رچ رہا پاکستان؟ 9 مہینے میں 191 ڈرون ہندوستانی علاقہ میں گھسے ، 7 کو مارگرایا گیا ۔ علامتی تصویر ۔
پاکستان کی جانب سے ہورہی ایسی ناپاک کوششوں کو روکنے کیلئے مرکزی سرکار نے حال ہی میں ہندوستان ۔ پاکستان سرحد پر تعینات سیکورٹی فورسیز سے ان پٹ شیئر کئے ہیں ۔
نئی دہلی : گزشتہ نو مہینے میں 191 ڈرونز پاکستان سے ہندوستانی علاقہ میں داخل ہوئے ہیں، جس میں سے سات کو مار گرایا گیا ہے ۔ ڈرون کے غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے یہ واقعات ملک کی داخلی سلامتی کیلئے بڑی تشویش پیدا کررہے ہیں ۔ پاکستان کی جانب سے ہورہی ایسی ناپاک کوششوں کو روکنے کیلئے مرکزی سرکار نے حال ہی میں ہندوستان ۔ پاکستان سرحد پر تعینات سیکورٹی فورسیز سے ان پٹ شیئر کئے ہیں ۔ دیکھے گئے 191 ڈرونز میں سے 171 پنجاب سیکٹر کے ساتھ ہندوستان ۔ پاکستان سرحد کے ذریعہ ہندوستانی علاقہ میں داخل ہوئے جبکہ 20 کو جموں سیکٹر میں دیکھا گیا ۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے ذریعہ ایکسس کئے گئے ایک دستاویز میں اس کا تذکرہ ہے ۔
دستاویز کے مطابق ہندوستان ۔ پاکستان سرحد پر یو اے وی (بغیر پائلٹ فضائی گاڑیاں) کو یکم جنوری 2022 سے 30 ستمبر 2022 تک پنجاب اور جموں سرحد پر دیکھا گیا تھا ۔ دستاویز سے مزید پتہ چلتا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر ڈرون یا یو اے وی واپس بھاگنے میں کامیاب رہے جبکہ کل سات کو ہی بی ایس ایف کے جوانوں نے مار گرایا ، جو اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے ہندوستان ۔ پاکستان سرحد پر تعینات ہیں ۔ اس سال یکم جنوری سے ۱۵15 ستمبر کے درمیان مار گرائے گئے سات ڈرون پنجاب کے امرتسر ، فیروز پور اور ابوہر علاقہ میں دیکھے گئے ۔ ہندوستانی سرحد میں ڈرون کی دراندازی کو پاکستان کی انٹر سروسیز انٹلی جنس کی حمایت سے آپریٹ کیا جارہا ہے ۔ ان پٹس کے مطابق پہلا ڈرون بی ایس ایف نے 18 جنوری کو پنجاب کے امرتسر میں حویلیاں بارڈر آوٹ پوسٹ کے پاس ما گرایا تھا ۔ بی ایس ایف اہلکاروں نے 13 فروری کو ہندوستانی علاقہ میں داخل ہونے کے فورا بعد ایک اور ڈرون کو مار گرایا، جو امرتسر میں سی بی چند بی او پی کے پاس دیکھا گیا ۔
بی ایس ایف کے جوانوں نے سات مارچ اور نو مارچ کو فیروز پور کے ٹی جے سنگھ اور امرتسر کے حویلین بی او پی میں بالترتیب دو ڈرون بھی مار گرائے تھے ۔ بی ایس ایف کے جوانوں نے 29 اپریل کو امرتسر میں پلمورن بی او پی کے پاس ایک ڈرون کو مار گرایا تھا ۔ بی ایس ایف کے جوانوں نے آٹھ مئی کو ایک اور ڈرون کو بھی مار گرایا جب اس کو امرتسر کے بھروپال بی او پی کے پاس دیکھا گیا تھا ۔
بی ایس ایف جوانوں کے ذریعہ مار گرایا گیا آخری ڈرون 26 جون کو پنجاب کے اوبہر علاقہ میں جھنگر بی او پی کے پاس دیکھا گیا تھا ۔ بی ایس اہلکاروں نے اے این آئی کو بتایا کہ جموں اور پنجاب میں بین الاقوامی سرحد کے پار ہتھیار ، دھماکہ خیز مواد اور نشیلی اشیا کے ٹرانسپورٹ کیلئے پاکستان کی جانب سے ڈرون کا استعمال کیا جارہا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔