J&K News: کرناہ کپواڑہ میں خاتون سمیت 2 منشیات فروش گرفتار، 80 گرام ہیرون بر آمد
J&K News: کرناہ کپواڑہ میں خاتون سمیت 2 منشیات فروش گرفتار، 80 گرام ہیرون بر آمد
Jammu and Kashmir : پولیس کے مطابق مشترکہ کارروائی میں خاتون منشیات اسمگلر رضیہ بیگم اور اس کا ساتھی آفتاب احمد شاہ کو گرفتار کر کیا گیا ہے ۔ پولس کے مطابق یہ لوگ کرناہ کے نوجوانوں میں فروخت کرنے کے لیے منشیات لے جارہے تھے ۔
کپواڑہ : جموں کشمیر پولس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں تیزی لائی ہے۔ اس سلسلے میں ابھی تک کپواڑہ پولس نے دو درجن کے قریب لوگوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ہے اور انہیں مختلف جیلوں میں قید رکھا گیا ہے۔ ایس ایس پی کپواڑہ یوگل منہاس کا کہنا ہے کہ یہ مہم تب تک جاری رہی گی جب تک کپواڑہ ضلع کو اس لعنت سے پاک نہیں کرلیا جاتا ہے ۔ اس سلسلے کی کڑی کے تحت اج پولس نے فوج کے ساتھ ایک مشترکہ کارروائی میں ایک خاتون سمیت دومنشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کا ۔
پولیس کے مطابق مشترکہ کارروائی میں خاتون منشیات اسمگلر رضیہ بیگم اور اس کا ساتھی آفتاب احمد شاہ ولد الطاف احمد شاہ ساکن کرناہ کو گرفتار کر کیا گیا ہے ۔ پولس کے مطابق یہ لوگ کرناہ کے نوجوانوں میں فروخت کرنے کے لیے منشیات لے جارہے تھے ۔
بتایا جاتا ہے کہ چمک کوٹ کی موجودگی میں لیڈی پولیس اہلکاروں اور مقامی آرمی یونٹ 6 JAK RIF سمیت ایک مشترکہ ناکہ قائم کیا گیا۔ ناکہ چیکنگ کے دوران دونوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 35گرام اور 43 گرام وزنی ہیروئن برآمد کر لیا گیا ۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کرناہ میں کیس درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
پولس کارروائی میں تیزی آنے کی وجہ سے اب لوگ ڈر اور خوف کی وجہ سے خواتین کو منشیات فروشی میں ملوث کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ اسے پہلے بھی پولس کارروائی میں خاتون منشیات اسمگلر کا شوہر اور اس کے دو بھائی ایل او سی کے پار سے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر جیل جاچکے ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔