ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

ضلع رامبن میں دو دن میں ہوئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک، دیگر ایک درجن زخمی

ضلع رامبن میں سڑک حادثات کا نہ رکنے والا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔

  • Share this:
ضلع رامبن میں دو دن میں ہوئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک، دیگر ایک درجن زخمی
ضلع رامبن میں دو دن میں ہوئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک، دیگر ایک درجن زخمی

ضلع رامبن میں سڑک حادثات کا نہ رکنے والا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ گزشتہ دو دنوں میں ضلع رامبن کے مختلف علاقوں میں ہوئے سڑک حادثات میں ایک درجن لوگ زخمی اور دو اموات ہوئی ہیں۔ پہلا بڑا حادثہ ایک  کار (بولیرو ) زیر نمبر Jk02AB-9777 جو  یسہ سے راجگڑھ کی جانب  جارہی تھی، کھڑی کے قریب ٹنگر نالے کے مقام پر سڑک سے گر کر 200 فٹ گہرے نالے میں جاگری جسکے نتیجے میں گاڑی میں  سوار دو بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی خبر ملتے ہی پولیس اور مقامی رضاکاروں نے بچاؤ مہم شروع کر کے زخمیوں کو پرائمری ہیلتھ سنٹر راجگڑہ منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ضلع ہسپتال رامبن ریفر کر دیا۔دوران منتقلی ایک کمسن بچہ پریم سنگھ (3) ولد بلونت سنگھ ساکنان ہلر راجگڑہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا، جبکہ دوسرے بچے کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔زخمیوں کی شناخت بہاری لعل (66) ولد بیلی رام ساکنہ گائی دیسہ ضلع ڈوڈہ، نیشا دیوی (27) زوجہ بلونت سنگھ ساکنہ ہلر راجگڑہ، انیش سنگھ(6) ولد بلونت سنگھ ساکنہ ہلر رجگڑہ ضلع رامبن اور ڈرائیور دیپک سنگھ (32) ولد بہاری لعل ساکنہ گائی دیسہ ضلع ڈوڈہ کے طور پر ہوئی ہے۔


زخمیوں کا علاج ضلع اسپتال رامبن میں چل رہا ہے۔ راجگڑہ پولیس چوکی نے زیر دفعات 278,337,304 A آئی پی سی کے تحت معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ وہیں دوسرے حادثہ میں سب ڈویژن گول میں تیز رفتار بائیکرز نے سڑک کے کنارے دو معصوم بچوں کو شدید زخمی کر دیا جن میں سے ایک کی حالت نازک ہونے پر اسے ضلع اسپتال رامبن منتقل کیا گیا۔ زخمی بچوں کی پہچان عادل حسین عمر 5 سال اور طالب حسین عمر 8 سال ولد عبد الطیف ساکنہ گول  کے طور پر ہوئی ہے۔ گول پولیس نے اس ضمن میں دو موٹر سائیکل سوار لوگوں پر ایف آئی آر نمبر 49/2020 زیر دفعات 279/337 آئی پی سی درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔ وہیں تیسرا حادثہ شام کے وقت فورلین سڑک بانہال میں ایک نجی گاڑی کی جانب سے ایک بچے کو زبردست ٹکر لگنے سے پیش آیا۔ زخمی لڑکے کی پہچان زین احمد ولد بشیر احمد ساکنہ کھارپورہ بانہال کے طور پر ہوئی ہے جسے  ایک i10  گاڑی سے ٹکر لگنے کے بعد زخمی حالات میں بانہال اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالات نازک ہونے پر ڈاکٹروں نے اسے اسکمس صورہ ریفر کیا ہے۔ بانہال پولیس نے بھی اس معاملے میں تفتیش شروع کر دی ہے۔گزشتہ دن کھڑی مہومنگت سڑک رابطے پر دلدوز سڑک حادثہ میں ایک بیس سالہ جوان کی موت واقع ہوگئی تھی اور اس سڑک حادثے  میں تین افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔


واضح رہے کہ ضلع رامبن ہمشیہ سے سڑک حادثات کی فہرست میں اول نمبر پر رہا ہے۔ آج تک ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی جانیں سڑک حادثات کی شکار ہوچکی ہیں ۔ تاہم سماج کے ہر طبقہ فکر کو بیدار ہونے کی اشد ضرورت ہے۔ سڑکوں کی خستہ حالی کو لیکر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کیلئے سب کو یک جٹ ہونا ہوگا وہیں والدین کو اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل یا گاڑی چلانے دینے سے بالکل پرہیز کرنا ہوگا۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 05, 2020 01:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading