J&K News: اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں انکاونٹر، 2 ملی ٹینٹ ہلاک، سیکورٹی فورسیز کے 4 جوان زخمی
J&K News: اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں انکاونٹر، 2 ملی ٹینٹ ہلاک، سیکورٹی فورسیز کے 4 جوان زخمی
Jammu and Kashmir : جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں سیکورٹی فورسیز کے ساتھ انکاونٹر میں دو مل یٹینٹوں کو مار گرایا گیا ہے ۔ جبکہ اس آپریشن میں فوج کے 4 جوانوں کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں ۔
جموں و کشمیر: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں سیکورٹی فورسیز کے ساتھ انکاونٹر میں دو مل یٹینٹوں کو مار گرایا گیا ہے ۔ جبکہ اس آپریشن میں فوج کے 4 جوانوں کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں۔ تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر پولیس اور فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز کے اشتراک سے ڈورو کریری علاقے میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی ایک مصدقہ اطلاع کی بنا پر کارڈن اینڈ سرچ آپریشن لانچ کیا گیا۔ اس دوران علاقے میں پناہ لئے ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسیز پر فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ کے بعد انکاونٹر شروع ہوا۔
یہ انکاونٹر کئی گھنٹوں تک جاری رہا اور اس دوران دو ملی ٹینٹوں کو مار گرایا گیا۔ فورسز نے جائے واردات سے ایک اے کے 47 رائفل اور قابل اعتراض مواد برآمد کر کے ضبط کر لیا۔ اگرچہ پولیس نے ابھی تک مارے گئے ملی ٹینٹوں کی پہچان ظاہر نہیں کی ہے، تاہم جموں و کشمیر پولیس کے ڈی جی دلباغ سنگھ نے نیوز 18 کو بتایا کہ دونوں ملی ٹینٹ مقامی ہیں اور وہ کئی مجرمانہ کارروائیوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔
ادھر کشمیر رینج کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے ڈورو کے اس آپریشن کو کافی اہم قرار دیا ہے۔ آئی جی پی کشمیر نے کہا کہ انکاونٹر میں مارے گئے دونوں ملی ٹینٹ 16 اپریل کو وتناڈ علاقے میں سیکورٹی فورسیز پر حملہ کر کے وہاں سے فرار ہوئے تھے۔ اس حملے میں ایک فوجی جوان شہید بھی ہوگئے تھے ۔
آئی جی پی نے کہا کہ ڈورو علاقہ جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ کے بالکل قریب ہے اس لئے امرناتھ یاترا کے تناظر سے بھی یہ انکاونٹر کافی اہمیت رکھتا ہے ، کیونکہ دونوں ملی ٹینٹ امرناتھ یاترا کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتے تھے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔