J&K News: سرینگر جموں قومی شاہراہ کے قریب ناو پورہ میر بازار کولگام علاقہ میں انکاانٹر، 2 ملی ٹینٹ ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود ضبط
J&K News: سرینگر جموں قومی شاہراہ کے قریب ناو پورہ میر بازار کولگام علاقہ میں انکاانٹر، 2 ملی ٹینٹ ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود ضبط
Jammu and Kashmir : واضح رہے کہ یہ علاقہ قومی شاہراہ سے کچھ ہی دوری پر واقع ہے، جہاں سے آج شری امرناتھ جی یاترا روانہ ہوئی جبکہ آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ ملی ٹینٹ قومی شاہراہ کے قریب ہوئے انکوانٹر میں مارے گئے ہیں ۔
کولگام: جموں و کشمیر کے ناو پورہ میربازار کولگام میں آج بعد دوپہر سیکورٹی فورسز کو علاقے میں ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی ، جس کے بعد فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور یہاں کے ویشو نالہ کے قریب سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی جس میں دو مقامی ملی ٹینٹوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔
واضح رہے کہ یہ علاقہ قومی شاہراہ سے کچھ ہی دوری پر واقع ہے، جہاں سے آج شری امرناتھ جی یاترا روانہ ہوئی جبکہ آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ ملی ٹینٹ قومی شاہراہ کے قریب ہوئے انکوانٹر میں مارے گئے ہیں ۔ مارے گیے ملی ٹینٹوں کی شناخت یاسر وانی ساکنہ وانگنڈ کولگام اور ریس منظور ساکنہ چوٹی پورہ شوپیاں کے بطور ہوئی ہے اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا گیا۔
پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے اس کی جانکاری دی ہے ۔ علاقے کو سیکورٹی فورسبز نے اپنی تحویل میں لیا ہے۔ کولگام پولیس ، فوج اور سی آر پی ایف کی ٹکڑیاں اس آپریشن میں حصہ لے رہی ہے ۔
بتادیں کہ دو روز قبل ہی گنڈ چہل فرصل کولگام علاقے میں سیکورٹی فورسیز اور دہشت گردوں کے درمیان ہوئے انکاونٹر میں دو دہشت گرد مارے گئے تھے اور ہلاک شدہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہتھیار اورگولہ بارود ضبط کیا گیا تھا ۔
سیکورٹی فورسزکو گنڈ چہل فرصل کولگام علاقے میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی ، جس کے بعد یہاں محاصرہ کیا گیا تھا ۔ کولگام پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ آپریشن شروع کیا تھا ، جس کے بعد یہاں انکاونٹر ہوا تھا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔