رنبیل گڑھ پنزی نارہ سری نگر میں آج صبح انکاونٹر شروع ہوا۔ اس علاقے میں گزشتہ شام سے ہی سرچ آپریشن جاری تھا۔ انکاونٹر میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ انکاونٹر میں ایک فوجی جوان بھی زخمی ہوا ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کیا گیا ہے۔ یہ انکاونٹر اس وقت شروع ہوا جب ایک رہائشی مکان میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی سیکورٹی فورسز کو اطلاع ملی۔
Two terrorists have been neutralised in the encounter in Ranbirgarh. Search operation underway. The identity of the terrorists can not be confirmed for now: Naresh Mishra, Army 10 Sector Commander #JammuandKashmir
آج صبح سویرے پہلے مختصر وقفے تک فائرنگ ہوئی جس کے بعد بیچ بیچ میں فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں گھر گھر تلاشی لی۔ دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کے تمام راستے سیل کر دئیے گئے اور پورے علاقے کا محاصرہ کیا گیا۔ سیکورٹی کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔ علاقے میں دہشت گردوں کو ڈھونڈ نکالنے کے لیے کتوں کا بھی استعمال کیا گیا۔ انکاؤٹر ختم ہونے کے بعد مشتعل ہجوم نے پتھراؤ بھی کیا۔ سیکورٹی فورسز نے اسے ایک بڑی کامیابی سے تعبیر کیا ہے۔
فوج کے دس سیکٹر کے بریگیڈئیر نریش مشرا نے میڈیا کو بتایا کہ کل سے ہی اس علاقے میں انہیں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ملٹینسی کی صفوں میں جو بھی جائے گا اسے بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے آپریشن جاری رہیں گے۔ مشرا نے مزید بتایا کہ اس طرح کے اقدام اٹھانے والے نوجوانوں کو مین اسٹریم میں آنے کی دعوت دی جاتی ہے۔ ملٹینسی کا راستہ ترک کر کے وہ ایک اچھی زندگی بسر کر سکتے ہیں۔ ادھر انکاونٹر کے بعد فوج دونوں دہشت گردوں کی لاشوں کو اپنے ساتھ لے گئی۔ اس آپریشن کو انتیس آر آر، ایس او جی ، سی آر پی ایف اور جموں وکشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر انجام دیا۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔