உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: دمحال ہانجی پورہ کولگام انکاونٹر میں 2 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

    J&K News: دمحال ہانجی پورہ کولگام انکاونٹر میں 2 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

    J&K News: دمحال ہانجی پورہ کولگام انکاونٹر میں 2 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

    Jammu and Kashmir : گوجر پورہ دمحال ہانجی پورہ کولگام میں اس وقت جھڑپ شروع ہوئی جب یہاں موجود دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسیز پر فائرنگ شروع کردی ۔ اس جھڑپ میں جیش سے وابستہ حارث شریف ساکنہ سرینگر اور ذاکر پڈر ساکنہ کولگام کو مار گرایا گیا ہے ۔

    • Share this:
    کولگام :  کولگام کے گوجر پورہ دمحال ہانجی پورہ میں آج دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی ۔ سیکورٹی فورسز کو اطلاع ملی کہ علاقے میں ملی ٹینٹ چھپے ہوئے ہیں، جس کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیا گیا۔ چُھپے ہوے ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسز پر گولیاں چلانی شروع کردیں، جس کے بعد جھڑپ شروع ہوئی اور اس جھڑپ میں جیش محمد ممنوعہ تنظیم سے وابستہ دو دہشت گردوں کو مار گرایا گیا۔ مارے گئے دہشت گردوں کے پاس سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: گلمرگ کے افروٹھ میں برفباری، سیاحوں نےکیا خوشی کا اظہار


    تفصیلات کے مطابق گوجر پورہ دمحال ہانجی پورہ کولگام میں اس وقت جھڑپ شروع ہوئی جب یہاں موجود دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسیز پر فائرنگ شروع کردی ۔ اس جھڑپ میں جیش سے وابستہ حارث شریف ساکنہ سرینگر اور ذاکر پڈر ساکنہ کولگام کو مار گرایا گیا ہے ۔ ان دونوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز نے پندرہ کلو وزنی بارودی مواد کیا ضبط، دو گرفتار


    اس آپریشن میں کولگام پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ٹکڑیاں شامل تھیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کولگام کے مشی پورہ علاقے میں پانچ روز کے بعد آپریشن موخر کیا گیا تھا ۔ اس آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے جبکہ موسم کی خرابی کی وجہ سے آپریشن کو موخر کردیا گیا تھا ۔

    پلوامہ میں سب انسپکٹر کی لاش برآمد

    قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع کے پامپور علاقے میں ایک پولیس سب انسپکٹر کی لاش پراسرار حالت میں برآمد ہوئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سب انسپکٹر کی شناخت فاروق احمد کے نام سے ہوئی ہے، جو آئی آر پی میں تعینات تھے۔ ان کا تعلق وزارتی عملے سے تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ سب انسپکٹر کو پہلے اغوا کیا گیا اور پھر کھیت میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: