ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : سیاحتی مقام درنگ میں دردناک سڑک حادثہ ، دوشیزہ کی موت ، ایک نوجوان شدید زخمی

بتایا جاتا ہے کہ ذاتی آلٹو گاڑی زیر نمبر جے کے JK05G9246 میں یہ دونوں سوار تھے اورسیاحتی مقام درنگ پہنچ کریہ گاڑی گہری کھائی میں جاگری ، جس کے نتیجے میں عابدہ اور عرفان احمد ریشی شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔ انہیں پولیس اور مقامی لوگوں نے گہری کھائی سے نکالا اور سب ڈسٹرکٹ اسپتال ٹنگمرگ پہنچایا ، جہاں عابدہ نے دم توڑ دیا اورزخمی جوان کو سرینگر اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : سیاحتی مقام درنگ میں دردناک سڑک حادثہ ، دوشیزہ کی موت ، ایک نوجوان شدید زخمی
جموں و کشمیر : سیاحتی مقام درنگ میں دردناک سڑک حادثہ ، دوشیزہ کی موت ، ایک نوجوان شدید زخمی

وادی کشمیر میں روز بہ روز سڑک حادثات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ بلکہ مرنے والوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ٹنگمرگ درنگ میں آج بھی  ایک دلدوز سڑک حادثے میں ایک بیس سالہ دوشیزہ کی موت ہوگئی اور ایک پچیس سالہ نوجوان شدید طور پر زخمی ہوگیا ۔ یہ حادثہ ٹنگمرگ سے پانچ کلو میٹر دور سیاحتی مقام درنگ میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ذاتی آلٹو گاڑی زیر نمبر جے کے JK05G9246 میں یہ دونوں سوار تھے اورسیاحتی مقام درنگ پہنچ کریہ گاڑی گہری کھائی میں جاگری ، جس کے نتیجے میں عابدہ اور عرفان احمد ریشی شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔ انہیں پولیس اور مقامی لوگوں نے گہری کھائی سے نکالا اور سب ڈسٹرکٹ اسپتال ٹنگمرگ پہنچایا ، جہاں عابدہ نے دم توڑ دیا اورزخمی جوان کو سرینگر اسپتال منتقل کردیا گیا ۔


عینی شاہدین  نے نیوز 18 اردو کو بتایا کہ گاڑی کے کھائی میں گرنے کے وقت وہاں خوف کا منظر تھا۔ اسپتال میں طبی لوازمات کے بعد دوشیزہ کی لاش کو ان کے آبائی گھر پہنچائی گئی ، جہاں صف ماتم بچھ گئی ۔ پولیس نے کیس درج کرکے اس معاملہ کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔ یہ بات غور طلب ہے کہ سیاحتی مقام درنگ ایک پہاڑی علاقہ ہے ، جہاں گاڑی چلانے والےکو ڈرائیونگ کے دوران ذہنی اور جسمانی طور پرہوشیار رہنا پڑتا ہے ان پُر خطر راستوں پرگاڑی چلانے کے دورا ن  اگر ذراسا بھی کوتائی ہوئی ، تو انسان حادثے کا شکار بن جاتا ہے ۔


عینی شاہدین  نے نیوز 18 اردو کو بتایا کہ گاڑی کے کھائی میں گرنے کے وقت وہاں خوف کا منظر تھا۔
عینی شاہدین نے نیوز 18 اردو کو بتایا کہ گاڑی کے کھائی میں گرنے کے وقت وہاں خوف کا منظر تھا۔


سیاحتی مقام درنگ میں مقامی سیلانیوں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے سیاح بھی پہنچتے ہیں ۔ یعنی جو سیاح گلمرگ جاتے ہیں ، وہ ضرور درنگ کی بھی سیر کرتے ہیں ۔ گزشتہ کئی مہینوں میں ٹنگمرگ ، درنگ ، بیروہ ، نارہ بل ، پٹن اور گلمرگ میں سڑکو ں پر دردناک حادثات  پیش آئے ہیں ، جن میں کئی لوگوں کی موت واقع ہوئی اور بہت سے افراد جسمانی طور پر معزور ہوگئے ۔

انتظامیہ کو چاہئے کہ سڑک حادثات کی روکتھام کے لئے سخت اقدامات اٹھائے ۔ ساتھ ہی ساتھ درنگ اور دیگر سیاحتی مقامات میں پُرخطر سڑکوں پر گاڑی چلانے کے لئے سائن بورڑ چسپاں کرنے کی ضرورت ہے ۔ تاکہ سڑک حادثات پر کچھ حد تک لگام لگائی جاسکے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 10, 2020 11:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading