اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بجبہاڑہ میں 3روزہ اسپورٹس فیسٹیول کا اختتام، دیہی علاقوں کے نوجوانوں اور بچوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کی پہل

     جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ اننت ناگ  میں منعقدہ 3 روزہ اسپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہوا۔ اس فیسٹیول کا مقصد جہاں دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور بچوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک مناسب پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔

    جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ اننت ناگ میں منعقدہ 3 روزہ اسپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہوا۔ اس فیسٹیول کا مقصد جہاں دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور بچوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک مناسب پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔

    جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ اننت ناگ میں منعقدہ 3 روزہ اسپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہوا۔ اس فیسٹیول کا مقصد جہاں دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور بچوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک مناسب پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir, India
    • Share this:
    جموں کشمیر:- جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ اننت ناگ  میں منعقدہ 3 روزہ اسپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہوا۔ اس فیسٹیول کا مقصد جہاں دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور بچوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک مناسب پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔ وہیں اسپورٹس کی جانب راغب ہونے اور منشیات سے دور رہنے کا بھی پیغام عام کیا گیا۔ یہ فیسٹیول ٹیم 7 اسٹارس کی جانب سے دیہی علاقوں کے نوجوانوں اور بچوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کی پہل کے تحت بجبہاڑہ انڈور اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد کیا گیا۔ تین روز تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں جنوبی کشمیر کے مختلف دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات اور نوجوان کھلاڑیوں نے کئ کھیلوں میں حصہ لیا۔ فیسٹیول کے دوران والی بال، بیڈمنٹن، وشو، کراٹے سمیت دیگر کھیل مقابلوں میں نوجوانوں اور بچوں نے حصہ لیا۔

    7 اسٹارس کے رکن عاقب نے نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقوں کے نوجوانوں و بچوں میں بھی ایک خاص قسم کی صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں، تاہم اگر کسی چیز کی کمی ہوتی ہے تو وہ ہے نامناسب پلیٹ فارم کی۔ عاقب نے کہا کہ اس اسپورٹس فیسٹیول کا مقصد یہی ہے کہ دیہی سطح پر کھیلوں کو عام کیا جائے اور یہاں کے نوجوانوں و بچوں کو بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کےلیے ایک مناسب پلیٹ فارم مہیا کیا جائے، تاکہ آگے چل کر یہ نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے اہل بن جاۓ۔

    فیسٹیول کے دوران جہاں شرکاء نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور اپنے اندر چھپے ٹیلنٹ کو باہر لایا، وہیں منتظمین کے مطابق اسطرح کے پروگراموں کا اہتمام یہاں کے کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح کے مقابلوں کےلیے تیار کرے گا۔ جبکہ منشیات کے بڑے چلینج سے نمٹنے میں بھی  یہ پروگرام کارگر ثابت ہونگے۔ پروگرام میں پدما ایوارڈی جاوید ٹاک کے علاوہ کئ دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی اور منشیات کا خاتمہ ممکن بنانے کے لیے کھیلوں کے رول کے بارے میں جانکاری دی۔

    اس فیسٹیول میں لڑکیوں کی ایک خاصی تعداد نے بھی شرکت کی ۔ ان لڑکیوں کا کہنا ہے کہ دیہی سطح پر انکے لئے مناسب ڈھانچے کی کمی ایک مسلہ ہے۔ تاہم اسطرح کے پروگراموں سے یقینی طور پر انکے حوصلے بلند ہونگے۔ نوشبہ مقبول نامی ایک کھلاڑی نے نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع اننت ناگ کی پہلی وشو قومی کھلاڑی ہے اور وہ چاہتی ہے کہ وہ زندگی میں آگے بڑھے لیکن نامناسب پلیٹ فارم کی وجہ سے لڑکیوں کی کامیابی کی راہ میں کافی رکاوٹیں حائل ہو رہی ہیں۔ نوشبہ نے کہا کہ بجبہاڑہ انڈور اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقدہ اسپورٹس فیسٹیول جیسے پروگراموں سے انہیں ایک مناسب پلیٹ فارم مہیا ہو سکتا ہے اور یہاں کی لڑکیاں بھی کھیلوں کے شعبے میں آگے جا سکتی ہیں۔

    دیوالی کے دوسرے دن یوپی میں مہنگا ہوا پٹرول-ڈیزل، چیک کریں نئی قیمتیں


    کشمیر محفوظ وامن کی جگہ ہے، ایرانی سفارت خانے کے کلچرل کونسلر ڈاکٹر محمد علی ربانی کا بیان
    واضح رہے کہ کھیلوں کو فروغ دینے اور منشیات کی وبا کو جڑ سے ختم کرنے کےلیے اس وقت کشمیر میں کئ انفرادی و اجتماعی کوششیں جاری ہیں۔ ایسے میں 7 دوستوں کی جانب سے 7 اسٹارس کلب کے ذریعے اسطرح کی پہل منشیات کی وبا کے خاتمے اور دور افتادہ علاقوں کے ٹیلنٹ کو منظر عام پر لانے میں کافی کارگر ثابت ہوگی بشرطیکہ ایسے اقدامات کو عملی طور پر اپنایا جائے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: