ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیرمیں پاکستان کی بڑی سازش کوہندوستانی فوج نے بنایاناکام،3دہشت گردوں کوکیا ہلاک

دفاعی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستانی فوج نے دہشت گردوں کی دراندازی کوناکام بنا نےکے لئے منگل کی شام سے ایل او سی کے اخنور سیکٹر کے علاقے خور میں بھاری گولہ باری کا شروع کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی گولہ باری سے فوج کے چار اہلکار زخمی ہوگئے اور ہندوستان کی کارروائی میں 3دہشت گردوں کوہلاک کردیاگیاہے۔

  • Share this:
جموں وکشمیرمیں پاکستان کی بڑی سازش کوہندوستانی فوج نے بنایاناکام،3دہشت گردوں کوکیا ہلاک
جموں و کشمیر میں پاکستان کی بڑی سازش کو ہندوستانی فوج نے بنایا ناکام ،3دہشت گردوں کو کیا ہلاک

سری نگر: جموں وکشمیر میں ، پاکستان سے متصل اخنور سیکٹر میں سیکیورٹی فورسز نے منگل کے اولین ساعتوں میں دہشت گردوں کی دراندازی کو ناکام بنا دیا۔ ہندوستانی فوج کی چوکسی کے نتیجے میں پڑوسی ملک نے ہندوستان میں دراندازی کی اس کوشش منگل کی صبح تین بجے کے قریب ناکام بنایاگیاہے۔ ہندوستانی فوج کے مطابق اخنور سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کی جارہی تھی۔ سیکیورٹی فورسز نے سرحد پار سے 3دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ، جبکہ دومزید دو افرار وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔موصولہ اطلاع کے مطابق تینوں مہلوکین کی لاشیں پاکستان کے علاقے میں پڑی ہیں۔


ہندوستانی فوج کے چار اہلکار زخمی

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق ، دفاعی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستانی فوج نے دہشت گردوں کی دراندازی کوناکام بنا نےکے لئے منگل کی شام سے ایل او سی کے اخنور سیکٹر کے علاقے خور میں بھاری گولہ باری کا شروع کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی گولہ باری سے فوج کے چار اہلکار زخمی ہوگئے اور ہندوستان کی کارروائی میں 3دہشت گردوں کوہلاک کردیاگیاہے۔ ایک ذرائع نے بتایا کہ مقتول دہشت گردوں کی لاشیں کنٹرول لائن کے کنارے پاکستانی علاقے میں پڑی ہیں اور انھیں ابھی تک پاکستانی فوجیوں نہیں اٹھایا۔


یاد رہے کہ اس پہلے ہندوستانی فوج نے پاکستانی ڈرون سے ہتھیار لے جانے والے دو دہشت گردوں گرفتار کیاتھا۔ پیر کے روز جیش محمد کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ پولیس نے ان کے پاس سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ، جنھیں ان کے مالکان نے ڈرون کے ذریعے سرحد پار کیا۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Jan 20, 2021 10:58 AM IST