سری نگر۔ جموں وکشمیر (Jammu-Kashmir) کے شوپیاں میں منگل کی صبح ہندوستانی سلامتی دستوں اور ملٹینٹوں کے ساتھ ہوئے تصادم میں تین ملٹینٹ کے مارے جانے کی خبر ہے۔ سلامتی دستوں نے ابھی پورے علاقے کو گھیر رکھا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ غور طلب ہے کہ پچھلے دس دنوں میں سلامتی دستوں نے 23 ملٹینٹوں کو مار گرایا ہے۔
Jammu and Kashmir: Three unidentified terrorists eliminated in an encounter that broke out at Turkwangam area of Shopian, today. Search operation underway. (Visual deferred by unspecified time) pic.twitter.com/WQG8tDeYSj
اطلاعات کے مطابق، ہندوستانی سلامتی دستوں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ شوپیاں کے ترکوانگم گاوں میں کچھ ملٹینٹ چھپے ہوئے ہیں اور کسی بڑی سازش کو انجام دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ خفیہ جانکاری کی بنیاد پر ہندوستانی سلامتی دستوں نے مقامی پولیس اور سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ ٹیم تیار کی اور پورے گاوں کا گھیراو شروع کر دیا۔ علاقے میں جب سرچ آپریشن شروع کیا گیا تو خود کو گھرتا دیکھ کر ملٹینٹوں نے فائرنگ شروع کر دی۔
فائرنگ کی آواز سنتے ہی ہندوستانی سلامتی دستوں نے بھی فائرنگ کرنی شروع کر دی۔ دونوں طرف سے کافی دیر تک چلی گولی باری میں تین ملٹینٹ مارے گئے۔ فی الحال فائرنگ پوری طرح سے رکی ہوئی ہے۔ ہندوستانی سلامتی دستوں نے ابھی بھی پورے علاقے کو گھیر رکھا ہے۔
جموں وکشمیر میں اس سال ملٹینٹوں کی شامت آ چکی ہے۔ لاک ڈاون کے 80 دنوں میں ہی جموں وکشمیر میں 72 ملٹینٹوں کو سلامتی دستوں نے ڈھیر کر دیا۔ وہیں، اس پورے سال کی بات کریں تو ہندوستانی سلامتی دستوں نے اب تک 109 ملٹینٹوں کو مار گرایا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ہندوستانی سلامتی دستوں نے جنوبی کشمیر میں 125 اور ملٹینٹوں کو مار گرانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ ان ملٹینٹوں میں 25 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔