ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

سری نگر تصادم میں زخمی تیسرا دہشت گردہلاک، بہار کےرہنے والے سی آرپی ایف جوان رمیش رنجن شہید

جموں وکشمیر(Jammu and Kashmir) کی راجدھانی سری نگرمیں دہشت گردوں نے سی آرپی ایف (CRPF)کی ایک گاڑی کو نشانہ بنا کرحملہ کیا۔ اس کے بعد ہوئے انکاؤنٹر (Terrorist Encounter) میں سیکورٹی اہلکاروں نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

  • Share this:
سری نگر تصادم میں زخمی تیسرا دہشت گردہلاک، بہار کےرہنے والے سی آرپی ایف جوان رمیش رنجن شہید
دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر حملہ کیا، اس کے بعد تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سری نگر: جموں وکشمیر(Jammu and Kashmir) کی راجدھانی سری نگر میں دہشت گردوں نے سی آرپی ایف (CRPF) کی ایک گاڑی کو نشانہ بنا کر حملہ کیا۔ اس کے بعد ہوئے انکاؤنٹر (تصادم) (Terrorist Encounter) میں سیکورٹی اہلکاروں نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ تصادم میں زخمی ایک دہشت گردکی بعد میں موت ہوگئی۔ اس انکاؤنٹر میں ایک سی آرپی ایف جوان بھی شہید ہوگیا۔ اس تصادم میں شہید ہونے والے سی آرپی ایف جوان کا نام جی ڈی رمیش رنجن ہے۔ وہ بہارکے آرا ضلع کے رہنے والے تھے۔


یہ حملہ سری نگرکےپارم پوسٹ کے پاس ہوا۔ سری نگر بارہمولہ روڈ پربدھ کو دہشت گردوں نے سی آرپی ایف اور پولیس پارٹی پرحملہ کیا۔ سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے اور ایک دہشت گرد زخمی ہوگیا۔ بعد میں اسپتال میں اس کی بھی موت ہوگئی۔ سری نگر کے لاویپورہ علاقہ کے پریم پورا چیک پوسٹ پر اچانک فائرنگ کی آواز سنی تھی، جس کے فوراً بعد سی آرپی ایف کے جوانوں نے محاذ سنبھال لیا۔ بتایا جارہا ہےکہ علاقے میں کچھ اور دہشت گرد چھپے ہوسکتے ہیں۔ سی آرپی ایف آس پاس سرچ آپریشن چلا رہی ہے۔


جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسیزکو ملی بڑی کامیابی ، تین دہشت گردوں کومار گرایا۔
جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسیزکو ملی بڑی کامیابی ، تین دہشت گردوں کومار گرایا۔


اس سال 20 دہشت گرد ہلاک کئےگئے

جموں وکشمیر میں سیکورٹی اہلکار دہشت گردوں کے خلاف مسلسل آپریشن چلا رہے ہین۔ سیکورٹی اہلکاروں کی مستعدی کے سبب ہی دہشت گرد اب کسی بڑی واردات کو انجام نہیں دے سکے ہیں۔ ریاست کے جی ڈی پی دلباغ سنگھ نے کہا، اس سال اب تک 20 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔
First published: Feb 05, 2020 05:53 PM IST