உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: جنوبی کشمیر میں یکے بعد دیگرے انکاونٹرس میں چار ملی ٹینٹوں کو مار گرایا گیا

    J&K News: جنوبی کشمیر میں یکے بعد دیگرے انکاونٹرس میں میں چار ملی ٹینٹوں کو مار گرایا گیا

    J&K News: جنوبی کشمیر میں یکے بعد دیگرے انکاونٹرس میں میں چار ملی ٹینٹوں کو مار گرایا گیا

    Jammu and Kashmir: جنوبی کشمیر کے کولگام اور اننت ناگ اضلاع میں دو بیک ٹو بیک انکاونٹرس کے دوران اب تک حزب المجاہدین کے چار ملیٹینٹوں کو مار گرایا گیا ہے۔ جبکہ آخری اطلاعت ملنے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔

    • Share this:
    جموں و کشمیر: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کے کوکر ناگ علاقے ہانگل گنڈ میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جھڑپ کے دوران دو ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں ۔ جبکہ آخری اطلاعت ملنے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق اب تک اس انکاونٹر میں دو ملی ٹینٹس مارے گئے ہیں جبکہ  دو اور ملی ٹینٹوں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔ مارے گئے ملی ٹینٹوں کی شناخت جنید اور باسط بھٹ کے طور پر ہوئی ہے ۔ آئی جی پی کشمیر کے مطابق باسط اننت ناگ میں بی جے پی سرپنچ جی ایچ رسول ڈار اور ان کی اہلیہ کے قتل میں ملوث تھا ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: کشمیر میں سال رواں اب تک 29 غیر ملکی دہشت گردوں سمیت 100 ہلاک


    تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر پولیس اور فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز نے علاقے ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی ایک مصدقہ اطلاع کی بناء پر ایک وسیع آپریشن شروع کیا۔ اس دوران علاقہ میں پناہ لیے ملی ٹینٹوں نے سرچ پارٹی پر فائرنگ کی اور جوابی کارروائی کے بعد انکاونٹر رونما ہوا۔


    ابھی تک تازہ اطلاعت کے مطابق اس آپریشن میں حزب المجاہدین کے دو ملی ٹینٹوں کو مار گرایا جاچکا ہے جبکہ دیگر ملی ٹینٹوں کا سراغ لگانے کی غرض سے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔ امن و قانون کی بحالی کو برقرار رکھنے کی غرض سے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور سی آر پی ایف دستوں کی مزید تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: جنگ بندی معاہدہ پر پابندی سے عمل جاری، سرحدی علاقوں میں خوشی کا ماحول


    واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے کولگام اور اننت ناگ اضلاع میں دو بیک ٹو بیک انکاونٹرس کے دوران اب تک حزب المجاہدین کے چار ملیٹینٹوں کو مار گرایا گیا ہے۔ جبکہ آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کولگام کے مشی پورہ انکاونٹر میں مارے گئے دو ملیٹینٹوں میں سے ایک اسکول ٹیچر رجنی بالا پر حملہ کرنے اور ان کے قتل میں ملوث تھا۔

    آئی جی پی نے جنوبی کشمیر کے ان دونوں انکاونٹرس کو پولیس اور سیکورٹی فورسز کیلئے ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ملیٹینسی کا خاتمہ ممکن بنانے کی غرض سے اس طرح کے آپریشن جاری رہیں گے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: