உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر : بارہمولہ میں بادل پھٹا ، ایک ہی کنبہ کے چار افراد کی موت ، ایک لاپتہ

    جموں و کشمیر : بارہمولہ میں بادل پھٹا ، ایک ہی کنبہ کے چار افراد کی موت ، ایک لاپتہ ۔ ( علامتی تصویر) ۔

    جموں و کشمیر : بارہمولہ میں بادل پھٹا ، ایک ہی کنبہ کے چار افراد کی موت ، ایک لاپتہ ۔ ( علامتی تصویر) ۔

    Jammu and Kashmir News : جانکاری کے مطابق بارہمولہ کے رفیع آباد علاقہ کے حمام مارکیٹ کے پہاڑی علاقہ میں یہ بادل پھٹا اور پانچ اراکین والے بکروال کنبہ کو زد میں لے لیا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      سری نگر : جموں و کشمیر کے بارہمولہ کے رفیع آباد علاقہ میں بادل پھٹنے کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ بادل پھٹنے کی وجہ سے ایک ہی کنبہ کا عارضی گھر اس کی زد میں آگیا ۔ اس واقعہ میں کنبہ کے چار افراد کی موت ہوگئی جبکہ ایک شخص ابھی بھی لاپتہ ہے ۔

      جانکاری کے مطابق بارہمولہ کے رفیع آباد علاقہ کے حمام مارکیٹ کے پہاڑی علاقہ میں یہ بادل پھٹا اور پانچ اراکین والے بکروال کنبہ کو زد میں لے لیا ۔ واقعہ کے فورا بعد ایس ڈی آر ایف کے اراکین کے ساتھ پولیس ٹیم جائے واقعہ پر پہنچی اور بچاو اور امدادی کام شروع کیا گیا ۔ ٹیم کو اب تک چار لاشیں ملی ہیں ۔


      مہلوکین کی شناخت شہناز بیگم ، نازیہ اختر ، عارف حسین اور طارق احمد کے طور پر ہوئی ہے ۔ یہ سبھی نوشیرہ راجوری کے شہری تھے ۔ کنبہ کا ایک اور رکن ابھی بھی لاپتہ ہے ۔

      ملی ٹینٹ کی فائرنگ میں پولیس جوان کی موت

      وہیں سری نگر کے خانیار میں اتوار کو ایک ملی ٹینٹ نے ایک پولیس سب انسپکٹر پر فائرنگ کردی ، جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خانیار میں اتوار کو دوپہر کے وقت ایک ملی ٹینٹ نے پولیس سب انسپکٹر پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گئے ۔ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ، جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہو سکے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: