ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : کورونا وائرس کے 40 نئے معاملات آئے سامنے ، شوپیاں میں دو کنبوں کے 12 افراد بھی کووڈ 19 پازیٹو

جموں و کشمیر میں کووڈ 19 مریضوں کی کل تعداد 1489 ہوگئی ہے ، جس میں کشمیر میں 1271 اور جموں میں 218 ہیں ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : کورونا وائرس کے 40 نئے معاملات آئے سامنے ، شوپیاں میں دو کنبوں کے 12 افراد بھی کووڈ 19 پازیٹو
علامتی تصویر

جموں و کشمیر میں جمعہ کو کووڈ19  کے 40 نئے کیس سامنے آئے ۔ ان میں سے 33 کشمیر اور سات جموں سے تعلق رکھتے ہیں ۔ جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں 18 افراد کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں ، جن میں سے چھٹ وٹن علاقہ کے دو خاندانوں کے 12 افراد شامل ہیں ۔ ان 12 افراد میں ایک سال کی عمر کا بچہ اور 7 سالہ بچی بھی شامل ہے ۔ شوپیاں میں رینڈم سیمپلنگ کے دوران ایک نان بائی اور ایک کسائی کورونا مثبت پایا گیا ، جس کی وجہ سے علاقہ میں تشویش پیدا ہوگئی ہے۔


ادھر جنوبی کشمیر کے ہی پلوامہ ضلع کے پنگلنہ علاقہ میں دو اور نان بائی کووڈ 19 میں مبتلا پائے گئے ۔ کہا جارہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باوجود ان کی دکانیں چل رہی تھیں اور کئی لوگ ان کی دکانوں سے روٹیاں لیتے رہے ہیں ، جس کی وجہ سے پورے علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انتظامیہ بھی فکر مند ہوگئی ہے ۔


جمعہ کو سامنے آئے نئے معاملات میں بارہمولہ اور کپواڑہ سے تین تین ، سرینگر اور اننت ناگ سے دو دو معاملات شامل ہیں اور بڈگام ضلع سے ایک ۔ ادھر جموں کے سات معاملات میں سانبہ سے چار، راجوری سے دو اور پونچھ سے ایک شامل ہے ۔


ادھر 36 مریض آج صحتیاب ہوکر گھر لوٹ گئے ۔ تازہ معاملات کے ساتھ اب جموں و کشمیر میں کووڈ 19 مریضوں کی کل تعداد 1489 ہوگئی ہے ، جس میں کشمیر میں 1271 اور جموں میں 218 ہیں ۔ ابھی تک کل 720 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور 20 کی موت واقع ہوئی ہے ۔
First published: May 22, 2020 09:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading