ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

اننت ناگ ضلع جیل میں کورونا نے مچایا کہرام، 100 قیدیوں سمیت جیل میں 103 افراد کورونا سے ہوئے متاثر

اننت ناگ ڈسٹرکٹ جیل میں 100 قیدیوں سمیت کورونا کے103 افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ گزشتہ تین دنوں میں ان تازہ معاملات کی وجہ سے جیل میں موجود قیدیوں میں تشویش کی لہر دوڈ گئی ہے جبکہ جیل انتظامیہ بھی افراتفری کی شکار ہو گئی ہے۔

  • Share this:
اننت ناگ ضلع جیل میں کورونا نے مچایا کہرام، 100  قیدیوں سمیت جیل میں 103 افراد کورونا سے ہوئے متاثر
اننت ناگ ضلع جیل میں کورونا نے مچایا کہرام، گزشتہ دنوں میں47 قیدیوں سمیت 49 نئےمعاملات آئے سامنے

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ میں واقع ڈسٹرکٹ جیل کمپلیکس بھی اب کورونا کی وبائی لپیٹ میں آگیا ہے، جس کی وجہ سے ڈسٹرکٹ جیل میں 100  قیدیوں سمیت کورونا کے 103 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ گزشتہ تین دنوں میں ان تازہ معاملات کی وجہ سے جیل میں موجود قیدیوں میں تشویش کی لہر دوڈ گئی ہے جبکہ جیل انتظامیہ بھی افراتفری کی شکار ہو گئی ہے۔ اسے قبل بھی جیل کی حفاظت پر معمور کچھ پولیس اہلکار کورونا لپیٹ میں آگئے تھے۔


تاہم ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ جیل میں قیدیوں کی اتنی بڑی تعداد کورونا سے متاثر پاۓ گئے ہیں۔ جبکہ جیل کا ایک ملازم و نجی ٹھیکیدار کے کورونا ٹیسٹ مثبت آۓ ہیں۔ ادھرجیل میں نظر بند قیدیوں کے ساتھ ساتھ جیل عملہ بھی کافی تزبزب کا شکار ہو گئے ہیں۔ جسکا سنگین نوٹس لیتے ہوئے اب ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی اننت ناگ نے بھی ضلع انتظامیہ اور جیل انتظامیہ کے لئے ہدایات جاری کئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی نے انتظامیہ کو کورونا متاثرہ افراد کو فوری طور پر الگ تھلگ کرنے کے ساتھ ساتھ جیل میں میڈیکل ٹیم کی مکمل تعیناتی کی بھی ہدایت جاری کئے ہیں۔


دوسری طرف لیگل سروسز اتھارٹی کی جانب سے جاری کۓ گئے ہدایات کے تحت اب تک کئ متاثرہ قیدیوں کو ڈسٹرکٹ جیل اننت ناگ سے دوسری جگہ منتقل کیا ہے۔ جبکہ لیگل سروسز اتھارٹی نے جیل میں قیدیوں کی رہایش کے حوالے سے جگہ کی کمی کا بھی سنجیدہ نوٹسیا ہے اور انتظامیہ کو قیدیوں کے حقوق کی پاسداری کے مدنظر مناسب جگہ فراہم کرانے کی ہدایت دی ہے۔ واضح رہے کہ اسے قبل بھی اننت ناگ میں جموں کشمیر پولیس و سی آر پی ایف اہلکاروں کی ایک خاصی تعداد کورونا کی شکار ہوئ تھی جسکے بعد پولیس لائنز و سی آر پی ایف کیمپوں میں متعلقہ حکام نے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کۓ تھے۔ تاہم ڈسٹرکٹ جیل میں کورونا کے نۓ معاملات نے پھر ایک بار اس طرح کی تنصیبات میں اٹھائے جا رہے اقدامات پر کی سوالات کھڑے کئے ہیں۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 15, 2020 10:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading