ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

jammu Kashmir 4g Internet News: ڈیڑھ سال بعد جموں وکشمیر میں 4 جی انٹرنیٹ خدمات کی جارہی ہیں بحال

Jammu and Kashmir 4G Internet Services: جموں وکشمیر میں گزشتہ کئی ماہ سے بند 4 جی انٹرنیٹ خدمات بحال کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ پارلیمنٹ نے گزشتہ سال 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 کو منسوخ کرکے جموں وکشمیر سے خصوصی ریاست کا درجہ واپس لیا تھا۔

  • Share this:
jammu Kashmir 4g Internet News: ڈیڑھ سال بعد جموں وکشمیر میں 4 جی انٹرنیٹ خدمات کی جارہی ہیں بحال
جموں وکشمیر میں 4 جی انٹرنیٹ خدمات کی جارہی ہیں بحال

سری نگر: جموں وکشمیر میں گزشتہ کئی ماہ سے بند 4 جی انٹرنیٹ خدمات بحال کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ پارلیمنٹ نے گزشتہ سال 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 کو منسوخ کرکے جموں وکشمیر سے خصوصی ریاست کا درجہ واپس لیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات معطل کردی گئی تھیں۔ جنرل سکریٹری روہت کنسل (بجلی اور اطلاعات) نے بتایا کہ پورے جموں وکشمیر میں 4 جی انٹرنیٹ خدمات بحال کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ اس وقت جموں وکشمیر میں 2 جی خدمات چل رہی ہے۔ ریاست میں 4 جی انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے لئے سپریم کورٹ میں عرضی بھی داخل کی گئی تھی۔ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے اس سال جنوری میں وزیر اعظم نریندر مودی سے 4 جی انٹرنیٹ خدمات بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس خدمات کی کمی میں لوگوں کو کئی پریشانیاں ہو رہی ہیں۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 05, 2021 08:37 PM IST