جموں کشمیر:- یو ٹی جموں کشمیر Jammu and Kashmir میں کورونا وبا Covid-19 pandemic کے پھیلاؤ پر روک لگانے کے لیے یو ٹی انتظامیہ کی طرف سے پچھلے کئ دنوں کے دوران احتیاطی تدابیر کے تعلق سے کئ اہم فیصلے لئے گئے۔ انفیکشن کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے آج سرکار کی طرف سے جموں کشمیر کے 11 اضلاع میں 29 اپریل شام 7 بجے سے 3 مئ صبح 7 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن lockdown کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت جموں کشمیر کی دونوں راجدھانیوں یعنی سرینگر اور جموں اضلاع کے ساتھ ساتھ اننت ناگ، بارہ مولہ، گاندربل ، پلوامہ ، بڈگام ، کولگام ، ادھمپور ، ریاسی اور کھٹوعہ میں تمام کاروباری و دیگر سرگرمیوں پر پابندی عائد رہے گی۔ تاہم ضروری خدمات اس سے مستثنیٰ رہیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ تین دنوں کے دوران جموں کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ رواں ماہ کی 26 تاریخ کو 2135 کووڈ مثبت کیس پاۓ گۓ تھے اور یہ تعداد 27 اپریل کو 3164 تک پہنچ گئ۔ 28 اپریل کو اس میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملا اور یہ تعداد 3023 تک پہنچ گئی۔
گزشتہ تین روز کے دوران جموں کشمیر میں کورونا کی وباء 80 افراد کے لئے جان لیوا ثابت ہوئ۔ 28 اپریل کو اب تک ایک روز میں سب سے زیادہ 30 افراد اس وبائ بیماری کی بھینٹ چڑھ گئے۔ حالانکہ رواں ہفتے میں ابھی تک 3560 کورونا مریض صحت یاب بھی ہوئے تاہم انفیکشن کی بڑھتی شرح کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن نافذ کرنا ناگزیر بن گیا تھا۔

واضح رہے کہ جموں کشمیر کی سرکار وبا پر قابو پانے کے لیے ویکسینیشن کے عمل میں مزید سرعت لا رہی ہے۔ سرکار نے پہلے ہی اعلان کر دیا ہے کہ 18 برس سے زائد عمر کے تمام افراد کو یکم مئ سے ویکسین فراہم کیا جائے گا۔ دریں اثناء آج کویشیلڈ ویکسین کے مزید 50 ہزار ڈوز سرینگر پہنچائے گئے۔ ادھر کشمیر یونیورسٹی نے تمام آف لائن امتحانات کو 15 مئ تک ملتوی کر دیا ہے اور طلباء سے کہا گیا ہے کہ وہ فی الحال اپنے گھروں کو چلے جایئں کیونکہ یونیورسٹی کا ہوسٹل بھی رواں ماہ کی 15 تاریخ بند رہیں گے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔