نئی دہلی: سینئر لیڈر غلام نبی آزاد (Ghulam Nabi Azad) کے کانگریس (Congress) سے استعفیٰ دینے کے بعد جموں وکشمیر (Jammu-Kashmir) سے بڑی خبر ہے۔ جموں وکشمیر میں 5 سابق اراکین اسمبلی نے بھی کانگریس سے جمعہ کے روز استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ سبھی 2014 یعنی آخری اسمبلی الیکشن میں کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن جیت کر رکن اسمبلی بنے تھے۔ جی ایم سروری، حاجی عبدالرشید، محمد امین بھٹ، گلزار احمد وانی اور چودھری محمد اکرم نے غلام نبی آزاد کی حمایت میں کانگریس کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان 5 سابق اراکین اسمبلی اور وزرا کے ساتھ ساتھ سابق وزیر آر ایس چب، سابق وزیر جگل کشور شرما اور جنرل سکریٹری اشونی ہانڈا نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔
غلام نبی آزاد نے جمعہ کے روز کانگریس پارٹی چھوڑ دی۔ انہوں نے پارٹی کے سبھی عہدوں اور رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ کچھ رپورٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ غلام نبی آزاد جموں وکشمیر میں نئی پارٹی بنائیں گے۔ آزاد کافی دنوں سے ہائی کمان کے فیصلوں سے ناراض تھے۔ اسی ماہ 16 اگست کو کانگریس نے غلام نبی آزاد کو جموں وکشمیر ریاست کی تشہیری کمیٹی کا چیئرمین بنایا تھا، لیکن انہوں نے چیئرمین بنائے جانے کے دو گھنٹے بعد ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ آزاد نے کہا تھا کہ یہ میری تنزلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔غلام نبی آزاد کے استعفیٰ پر فاروق عبداللہ نے کہا- پہلے خوب پیار برستا تھا، اب عزت نہیں ملتی ہوگیکانگریس کی کمان سنبھالنا چاہتے تھے آزاد73 سال کے غلام نبی آزاد اپنی سیاست کے آخری پڑاو پر پھر ریاستی کانگریس کی کمان سنبھالنا چاہتے تھے، لیکن مرکزی قیادت نے ان کے بجائے 47 سال کے وقار رسول وانی کو یہ ذمہ داری دے دی۔ وقار رسول وانی غلام نبی آزاد کے بے حد قریبی ہیں۔ وہ بانیہال سے رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ غلام نبی آزاد کو یہ فیصلہ پسند نہیں آیا۔ اس لئے انہوں نے کانگریس کا ہاتھ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
جی-23 گروپ کا حصہ تھے غلام نبی آزادغلام نبی آزاد پارٹی سے الگ اسی جی-23 گروپ کا حصہ بھی تھے، جو پارٹی میں کئی بڑی تبدیلیوں کی پیروی کرتا ہے۔ ان تمام سرگرمیوں کے درمیان اس استعفیٰ نے غلام نبی آزاد اور ان کے کانگریس کے ساتھ رشتوں پر سوال کھڑا کردیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔