اپنا ضلع منتخب کریں۔

    J&K News: جموں وکشمیر میں انکاونٹر کے تین واقعات میں لشکر کے پانچ دہشت گرد ڈھیر، اب تک وادی میں مارے گئے 100 دہشت گرد

    Jammu and Kashmir : جموں وکشمیر میں حال ہی میں دو پولیس اہلکاروں کے قتل میں شامل لشکر طیبہ کا دہشت گرد عادل پرے اتوار کو یہاں پولیس کی ایک 'چھوٹی ٹیم' کے ساتھ اچانک ہوئے انکاونٹر میں مارا گیا، جس سے پچھلے 24 گھنٹوں میں جموں وکشمیر میں مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے ۔

    • Share this:
      سری نگر: جموں وکشمیر میں حال ہی میں دو پولیس اہلکاروں کے قتل میں شامل لشکر طیبہ کا دہشت گرد عادل پرے اتوار کو یہاں پولیس کی ایک 'چھوٹی ٹیم' کے ساتھ اچانک ہوئے انکاونٹر میں مارا گیا، جس سے پچھلے 24 گھنٹوں میں جموں وکشمیر میں مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے ۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے ٹویٹر پر لکھا : گاندربل کا لشکر کا دہشت گرد عادل پرے جو جموں و کشمیر پولیس کے دو اہلکاروں سنگم میں جی ایچ حسن ڈار اور انچار سورا میں سیف اللہ قادری کے قتل میں شامل تھا ، پولیس کی ایک چھوٹی ٹیم کے ساتھ اچانک ہوئے انکاونٹر میں مارا گیا ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے: جموں میں پانی اور بجلی کی عدم دستیابی سے لوگ پریشان، کیا یہ بڑا مطالبہ

      انکاونٹر یہاں کے کرسبل پالپورہ سنگم علاقے میں ہوا ۔ پرے کی موت کے ساتھ پچھلے 24 گھنٹوں میں مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے اور اس سال اب تک وادی میں مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد 100 ہوگئی ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے: وادی کشمیر میں ٹارگیٹ کلنگز کے خلاف آواز بلند کریں عوام : ایل جی منوج سنہا

      اس کے علاوہ ایک دہشت گرد کولگام میں مارا گیا جبکہ دوسرا ہفتہ کو پلوامہ میں مارا گیا ۔ اتوار کی صبح پلوامہ انکاونٹر میں دو اور دہشت گرد مارے گئے ، جس سے مہم میں مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد تین ہوگئی ۔

      پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں واقع پلوامہ ضلع کے بدرگام گاوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر ہفتہ کو علاقہ میں سیکورٹی فورسیز نے گھرا بندی اور تلاشی مہم شروع کی اور اس دوران یہ انکاونٹر ہوا ۔ انہوں نے بتایا کہ انکاونٹر میں لشکر طیبہ کے تین دہشت گرد مارے گئے، جن کے لاش انکاونٹر کی جگہ برآمد کرلئے گئے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: