ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کشمیر: گذشتہ 24گھنٹوں کےدوران انکاؤنٹرز،5دہشت گردوں کوکیاگیاہلاک، آئی جی پی وجے کمار

بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پلوامہ کے پُچل کے علاقے میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین مقابلے میں لشکر طیبہ کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسی دوران پلوامہ ہی میں ایک اور انکاؤنٹر میں تین اور دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

  • Share this:
کشمیر: گذشتہ 24گھنٹوں کےدوران انکاؤنٹرز،5دہشت گردوں کوکیاگیاہلاک، آئی جی پی وجے کمار
دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین انکاؤنٹر میں لشکر طیبہ کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہی

جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہوئے دو مختلف انکاؤنٹرز میں مجموعی طور پر 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پلوامہ کے پُچل کے علاقے میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین انکاؤنٹر میں لشکر طیبہ کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسی دوران پلوامہ ہی میں ایک اور انکاؤنٹر میں تین اور دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔


پولیس کے مطابق کولگام کے علاقے جودر میں کولگام پولیس اور 1 آر آر کی مشترکہ کارروائی میں کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جموں وکشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ انکاؤنٹر کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے کے بہت سے مواقع فراہم کیے ، لیکن دہشت گردوں کی طرف سے مسلسل فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا ، جس کا سکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا۔



سرچ آپریشن جاری

پولیس کے مطابق یہ مشترکہ کاروائیاں دہشت گردوں کے روپوش ہونے کی خفیہ معلومات ملنے کی بنیاد پر کی گئیں۔ چھپے ہوئے دہشت گردوں کی فائرنگ کے بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں دو مختلف مقامات پر دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ علاقے کو گھیر کر تلاشی مہم چلائی جارہی ہےاور علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے چھپے ہو نے کے امکان کے سبب سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

ایل او سی کے قریب دراندازی کی کوشش کو ناکام

دوسری جانب ایل او سی پر تعینات ہندوستانی فوج نے دراندازی کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دیا۔ راجوری سیکٹر میں بھی بدھ کی شام لائن آف کنٹرول کے قریب سکیورٹی فورسز نے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔ عہدیداروں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ، دہشت گرد کنٹرول لائن کے قریب سے دراندازی کی کوشش کر رہا تھا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کنٹرول لائن کے ساتھ ساتھ دراندازی کرنے والے دہشت گردوں کو روکنے کے لئے پیش آنے والے اس مقابلے میں دو فوجی بھی زخمی ہوئے۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Jul 08, 2021 08:42 AM IST