உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jammu and Kashmir: سری نگر میں آگ کی ہولناک واردات میں 6 مکانات خاکستر 

    سری نگر میں آگ کی ہولناک واردات میں 6 مکانات خاکستر 

    سری نگر میں آگ کی ہولناک واردات میں 6 مکانات خاکستر 

    ڈاون ٹاون سری نگر کی کنیہ مزار علاقے میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں 6 رہائشی عمارات خاکستر ہوئی ہیں، جن میں کئی خاندان آباد تھے۔ آگ دیر شام ایک گھر سے نمودار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے کئی گھر میں پھیل گئی۔

    • Share this:
    سری نگر: ڈاون ٹاون سری نگر کی کنیہ مزار علاقے میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں 6 رہائشی عمارات خاکستر ہوئی ہیں، جن میں کئی خاندان آباد تھے۔ آگ دیر شام ایک گھر سے نمودار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے کئی گھر میں پھیل گئی۔جوائینٹ ڈائریکٹر فائر اینڈ ایمرجنسی بشیر احمد نے بتایا کہ ابتدا میں چار مکانات آگ سے متاثر ہوئے۔

    فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ نے اطلاع ملتے ہی کارروائی شروع کی، لیکن گُنجان علاقہ ہونے کی وجہ سے آگ بُجھانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ کچھ مقامی نوجوان، فائر سروسز محکمہ کے تربیت یافتہ لوگوں سے پانی کے پیپ چھین کر خود ہی آگ بُجھانے کی کوشش کررہے تھے، جس سے انہیں مشکلات درپیش رہتی ہیں۔ کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا، لیکن اس اگ میں کئی خاندان چھت سے محروم ہوگئے اور ان کی عمر بھرکی کمائی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی۔
    کشمیر میں اس سال آگ کی کئی واردات رونما ہوئیں، جس کو لے کر لوگ پریشان ہیں۔ سری نگر کے ڈاون ٹاون علاقے میں پچھلے ایک مہینے میں خاص طور سے آگ کی واردات رونما ہوئیں اور کئی خاندانوں کا سب کچھ لُٹ گیا۔ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے عہدیداروں کے مطابق زیادہ تر آگ کی واردات شارٹ سرکٹ اور رسوئی گیس کے سلنڈر لیک ہونے کی وجہ سے رونما ہوئے ہیں۔ کشمیر میں چونکہ عمارات میں زیادہ تر لکڑی کا استعمال ہوتا ہے، لہٰذا آگ کی واردات میں زیادہ نقصان ہوتا ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: