ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

چھٹامحرم الحرام کربلا کے سب سے کمسن شہید علی اصغر علیہ السلام کی یاد میں آج منایا گیا 

کربلا کے کمسن شہید کی یاد میں گانگو کے بچوں نے مختلف مقامات اور گھروں میں عزاداری کی چھوٹی چھوٹی محفلیں منعقد کیں جس میں بچوں نے نوحہ خوانی کرکے کربلا کے ننھے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔

  • Share this:
چھٹامحرم الحرام کربلا کے سب سے کمسن شہید علی اصغر علیہ السلام کی یاد میں آج منایا گیا 
چھٹامحرم الحرام کربلا کے سب سے کمسن شہید علی اصغر علیہ السلام کی یاد میں آج منایا گیا 

پلوامہ۔ آج چھٹا محرم الحرام ہے۔ یہ دن امام حُسین علیہ السلام کے چھوٹے صاحبزادے اور کربلا کے سب سے کمسن شہید حضرت علی اصغر علیہ السلام سے منسوب ہے جسے یوم اطفال کربلا کے طور پر منایا جاتا تھا۔ اس سلسلے میں وادی کشمیر کے علاوہ ضلع پلوامہ کے شیعہ والے علاقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جاتا تھا ۔ لیکن اس بار کوویڈ 19کے سبب پلوامہ میں بھی کوئی بڑی تقریب کا انعقاد عمل میں نہیں لایا گیا ہے۔


تاہم ضلع پلوامہ کے گانگو علاقے میں اگرچہ کوئی بڑی مجلس منعقد نہیں ہوئی ۔ تاہم، کربلا کے کمسن شہید کی یاد میں گانگو کے بچوں نے مختلف مقامات اور گھروں میں عزاداری کی چھوٹی چھوٹی محفلیں منعقد کیں جس میں بچوں نے نوحہ خوانی کرکے کربلا کے ننھے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دن اگرچہ کوئی بڑی مجلس نہیں ہوئی۔ تاہم بچوں کو علما کی جان سے راہ علی اصغر علیہ السلام میں جانثار کرنے کے عزم کو دہرا رہے ہیں اور عالم استکبار کو پیغام دے رہے ہیں کہ کربلا میں ایک علی اصغر علیہ السلام نے اسلام قُرآن و ولایت کی خاطر اپنی جان قُربان کردی تھی ۔


یہ دن والدین کو اپنے بچوں کی تربیت سیرت حُسینی کی بُنیاد پرورش کرنے کی تحریک پیش کرتے ہیں اور بچوں کو امام حُسین علیہ السلام کی سیرت کی معرفت اور با اخلاق ہونے پر گامزن کرنے ساتھ ساتھ سید الشہدا کی مانند کینہ و دشمنی حسد و کبر سے پاک ہونا سکھاتا ہے ۔ واضح رہے کہ آج سے چودہ سو سال پہلے حضرت امام حُسین علیہ السلام نے اپنے خانوادے جن میں بچے بوڑھے اور عورتیں شامل تھیں، اپنے رفقا کے ساتھ میدان کربلا میں دین اسلام کی بقا کے لیے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 26, 2020 06:09 PM IST