ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کشمیر میں7 گھنٹے میں7 اموات جولائی کے پہلے 15 دنوں میں اموات کی تعداد دوگنی

وادی کشمیر میں آج صبح سے ہی کووڈ-19 مریضوں کی اموات کی خبریں آنا شروع ہوئیں۔ گذشتہ رات 12 بجے پہلے ایک اور اس کے بعد 7 گھنٹوں کے اندر ایک کے بعد ایک 6 اموات ہوئی۔ اس طرح صبح کے سات بجے تک سات اموات ہوچکی تھیں۔

  • Share this:
کشمیر میں7 گھنٹے میں7 اموات جولائی کے پہلے 15 دنوں میں اموات کی تعداد دوگنی
کشمیر میں7 گھنٹے میں7 اموات جولائی کے پہلے 15 دنوں میں اموات کی تعداد دوگنی

سری نگر: وادی کشمیر میں آج صبح سے ہی کووڈ-19 مریضوں کی اموات کی خبریں آنا شروع ہوئیں۔ گذشتہ رات 12 بجے پہلے ایک اور اس کے بعد 7 گھنٹوں کے اندر ایک کے بعد ایک 6 اموات ہوئی۔ اس طرح صبح کے 7 بجے تک سات اموات ہوچکی تھیں۔ ان سات اموات میں سے 6 اکیلے اسکمز صورہ، سری نگر میں ہوئیں جبکہ ایک جی ایم سی اننت ناگ میں فوت ہوا۔ اسکمز سری نگر کی میڈیکل سپرنٹنڈینٹ ڈاکٹر فاروق اے جان کے مطابق اسکمز سری نگر میں فوت ہوئے6 مریضوں میں سے دو کا تعلق سوپور بارہمولہ، دو سری نگر، ایک لڈورہ بارہمولہ اور ایک پلوامہ سے تعلق رکھتا تھا۔


واضح رہے کہ پچھلے 15 دنوں میں کووڈ-19 مریضوں کی اموات کی تعداد 101 سے بڑھ کر 202 ہوگئی ہے۔ یعنی دوگنا اضافہ، جموں وکشمیر میں ابھی تک ہوئی کل 202 اموات میں سے 184 وادی کشمیر میں ہوئی ہیں اور 18 جموں صوبہ میں کشمیر وادی میں صرف جولائی کے مہینے میں ہوئی 89 اموات میں سے 37 اسکمز صورہ میں ہوئی جو کشمیر میں ثانوی درجے کا سب سے بڑا طبی ادارہ ہے۔ یہاں پچھلے دو ہفتوں میں کووڈ-19 ضوابط کی بڑی خلاف ورزی کے معاملات بھی سامنے آئے ہیں، جن کی تحقیقات جاری ہے۔


دوسری جانب ماہرین کے مطابق پچھلے کچھ ہفتوں سے اسپتالوں میں زیادہ بیمار مریض آرہے ہیں اور ان کی موت 12 سے 24 گھنٹے کے اندر ہی ہوجاتی ہے۔ جولائی کے مہینے میں ابھی تک جموں وکشمیر میں کل 3676 نئے کووڈ-19 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں اس طرح اگرکل پازیٹیو معاملوں اور اموات کا فیصد نکالا جائے تو یہ جون تک 1.34 فیصد سے بڑھ کر 1.8 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ جولائی مہینے میں ابھی تک روزانہ 6.7 کی اوسط سے کووڈ-19 مریضوں کی اموات ہوئی ہیں۔ اسی عرصہ میں 1501 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 15, 2020 08:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading