ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر میں کورونا معاملات میں ریکارڈ اضافہ ، 24 گھنٹے میں 701 نئے معاملات آئے سامنے

جموں و کشمیر میں پچھلے 24 گھنٹے میں کووڈ ۔19 کے 701 معاملے درج کیے گئے ہیں ۔ ا س طرح کل معاملوں کی تعداد بڑھ کر 13899 پہنچ گئی ہے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر میں کورونا معاملات میں ریکارڈ اضافہ ، 24 گھنٹے میں 701 نئے معاملات آئے سامنے
کووڈ۔19: 24 گھنٹوں میں آئے کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 28701 نئے معاملے، 500 مریضوں کی موت

جموں و کشمیر میں کو وڈ 19 کے ابھی تک کے سب سے زیادہ معاملات درج کیے گئے ہیں ۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق پچھلے24 گھنٹے میں 701 نئے معاملے پائے گئے ہیں۔ جو پچھلے ریکارڈ سے 81 زیادہ ہیں ۔ پچھلی بار 7 جون کو یہاں 620 معاملے درج کیے گئے تھے ۔ آج کے 701 نئے معاملوں میں 601 کشمیر وادی میں ہی پائے گئے ہیں ۔ اس میں سرینگر ضلع سے 290 کپواڑہ میں 84 بارہمولہ میں 53 اور پلوامہ میں 46 معاملے درج کیے گئے ہیں۔


اس دور ان 8 کووڈ پازیٹیو افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ جن میں 7 کشمیر وادی میں اور ایک جموں کے راجوری میں ہوئی ہے۔ جموں و کشمیر میں جولائی کے 19 دنو ں میں 6402 نئے کویڈ معاملے سامنے آئے۔ لیکن یعنی صرف 19 دن میں کل معاملوں کا 46 فیصد ، وہیں اموات کی بات کریں تو اس عر صہ میں 143 اموات ہوئیں یعنی 59 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔


اگر صرف پچھلے ہفتے کی بات کرتں تو 12 جولائی سے 19 جولائی تک 484 روزانہ کی اوسط سے 3386 نئے کووڈ مریض درج کیے گئے ہیں ۔ اس ہفتے میں 65 اموات بھی ہوئیں ہیں ۔ اموات میں تیزی سے اضافے کے چلتے کشمیر میں طبی ڈھانچہ لڑ کھڑاتا نظر آرہاہے ۔ پچھلے تین دن میں کم سے کم تین بار ڈاکٹروں اور تیمارداروں میں کے بیچ جھگڑے ہوئے ۔ نوبت یہاں تک پہنچی کہ ایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگر میں ڈاکٹر وں نے ہڑتال کردی اور کافی مشفت کے بعد انتظامیہ نے آج شام انہیں ہڑتال ختم کرنے پر راضی کیا۔


سرینگر کے بڑے اسپتالوں میں مریض بڑی تعداد میں داخل ہورہے ہیں اور کافی بیماروں کو آکسیجن اور وینٹی لیٹرس کی ضرورت پڑتی ہے ، جو اب کم پڑ رہے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہناہے کہ فی الحال کووڈمریضوں کی تعداد میں کمی کے آثار نہیں اور جموں و کشمیر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں تمام ضروری انتظامات کیے جارہے ہیں۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 20, 2020 12:08 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading