ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : رامبن ضلع میں کورونا مثبت معاملات میں اچانک اضافہ سے لوگوں میں دہشت

گزشتہ تین دنوں کی رپورٹس کے نتائج آنے کے بعد ضلع رامبن کے بانہال سے تقریباً 60 کورونا مثبت کیسز سامنے آئے ہیں ۔ وہیں ضلع رامبن کی پہاڑی تحصیل پوگل پرستان سے 30 نئے معاملات آنے سے عوام میں خوف وہراس پھیلا ہوا ہے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : رامبن ضلع میں کورونا مثبت معاملات میں اچانک اضافہ سے لوگوں میں دہشت
علامتی تصویر

ضلع رامبن میں کورونا وائرس کے پہلی بار 93 معاملات آنے سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ تین دنوں کی رپورٹس کے نتائج آنے کے بعد ضلع رامبن کے بانہال سے تقریباً 60 کورونا مثبت کیسز سامنے آئے ہیں ۔ وہیں ضلع رامبن کی پہاڑی تحصیل پوگل پرستان سے 30 نئے معاملات آنے سے عوام میں خوف وہراس پھیلا ہوا ہے ۔ سماج میں کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے اثرات سے ضلع رامبن کی آبادی لگاتار متاثر ہورہی ہے ۔ وہیں محکمہ صحت و انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارگر انتظامات نہ ہونے سے بھی عوام پریشان حال ہیں ۔


واضح رہے کہ ضلع انتظامیہ کے پاس دھرمونڈ بٹوت کے علاوہ ہائیر سیکنڈری سکول رامبن اور ایک نجی اسپتال کووڈ کئیر سینٹر ہے ۔ بانہال میں نجی اسپتال کا آج تک افتتاح بھی نہیں ہوا ، لیکن انتظامیہ اس کو کووڈ سینٹر کے طور پر استعمال کر رہی ہے ۔ ضلع رامبن میں کووڈ سے بچاؤ اور راحت رسانی پروگراموں کی شدید قلت کی وجہ سے کورونا معاملات میں لگاتار اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔


وہیں جموں سرینگر و بیرون ریاستوں سے ہزاروں کی تعداد مال بردار و مسافر بردار گاڑیوں کی گزر گاہ بھی ضلع رامبن ہے اور کئی مقامات پر چیک پوائنٹ ہونے اور شاہراہ پر کئی مقامات پر چائے کی دکانیں ہونے کی وجہ سے بھی عوام نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ ضلع رامبن میں اس وقت تک کل 408 کورونا معاملات سامنے آئے ، جن میں سے 231 لوگ ٹھیک ہونے کے بعد کووڈ سنٹر سے ڈسچارچ کئے جاچکے ہیں ۔ فی الحال اس وقت کل 177 کورونا مثبت کیس ضلع میں ایکٹیو ہیں ۔ جن میں آج دن کے 93 کیس بھی شامل ہیں ۔


واضح رہے کہ کرونا لاک ڈاون کے دوران وادی کے ساتھ ساتھ ضلع رامبن میں بھی بیرونی ریاستوں سے مزدوروں کے آنے کا سلسلہ لگاتار جاری ہے ، جس پر عوام نے پریشانی کا اظہار کیا ہے کہ مزدوروں کے لانے کا بڑھتا ہوا سلسلہ کہیں علاقہ میں کورونا وبا کے پھیلنے کی وجہ نہ بن جائے ۔  مزدورں کا ٹسٹ نہ کئے جانے پر انتظامیہ کی خاموشی اورلاپروائی پر ضلع رامبن کے سنگلدان میں لوگوں نے احتجاج کیا ۔ مقامی لوگوں نے سنگلدان میں آئے بیرون ریاست سے مزدوروں کی آمد پر سخت احتجاج کیا اور انتظامیہ وسرکار پرالزام لگا یاکہ ایک سازش کے تحت کورونا کو یہاں لایا جا رہا ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 20, 2020 11:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading