உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Kashmir News: پٹن کے رہنے والے 5th Standard کے طالب علم کی ٹیچر نے کی بے رحمی سے پٹائی

    Youtube Video

    Kashmir News: در اصل بچے نے دسویں محرم کو سر پر زنجیر زنی کی تھی جس کا زخم سر پر موجود تھا۔ اسکول میں بچے کو نوٹ بک تیار نہ کرنے کی صورت میں استاد نے چھڑی سے سر پر مارا جس کے نتیجے میں پرانے زخم پر چوٹ آئی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir, India
    • Share this:
      Jammu-Kashmir: ضلع بارہمولہ تحصیل پٹن کے احمد پورہ کے رہنے والے کمیل عباس نامی پانچویں جماعت کے طالب کی خبر خوب سوشل میڈیا پر گشت کررہی ہے کہ اسکول ٹیچر نے پانچویں جماعت کے بچے کی پٹائی کی جس میں ان کے سر پر شدید چوٹ آئی۔

      در اصل بچے نے دسویں محرم کو سر پر زنجیر زنی کی تھی جس کا زخم سر پر موجود تھا۔ اسکول میں بچے کو نوٹ بک تیار نہ کرنے کی صورت میں استاد نے چھڑی سے سر پر مارا جس کے نتیجے میں پرانے زخم پر چوٹ آئی۔ اور خون بہنے لگا جس کے بعد اسپتال میں اس بچے کے سر پر کئی کانٹے بھی لگانے پڑے۔ یہ طالب علم مدینہ پبلک اسکول نامی ایک نجی اسکول میں زیر تعلیم ہے۔

      6 سال پہلے ہوئی Sonali Phogat کے شوہر کی پراسرار موت، فارم ہاؤس میں ملی تھی لاش

      Bilkis Bano case: قصورواروں کی رہائی معاملے پر سماعت کرے گا سپریم کورٹ

      نوپور شرما تھیں روس میں پکڑے گئے ISIS خودکش دہشت گرد حملہ آور Azamov کا ٹارگیٹ

      اس نجی اسکول انتظامیہ نے طالب علم کے گھر کا دورہ بھی کیا اور استاد کے خلاف کارروائی کا یقین دلایا۔ نیوز ایٹین جموں وکشمیر کے ساتھ بچے کے والد سید سجاد نے کہاکہ ان کے بچے نے واقعی محرم میں زنجیر زنی کی تھی اور استاد کی مار پیٹ کے بعد یہ واقعہ پیش آیا انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ اس معاملے میں طول دینے کی ضرورت نہیں ہے اور والدین نے استاد کو معاف کیاادھر متعلقہ اسکول انتظامیہ کے ایڈمنسٹریٹر محمد عباس ڈار نے نیوزایٹین کو بتایا کہ استاد نے غلطی کی اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: