پلوامہ: جموں وکشمیر کے پلوامہ میں قدیم زمانے کی تین سروں والے وشنو بھگوان کی مورتی دریائے جہلم سے برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، ضلع پلوامہ کے کاکا پورہ علاقے میں دریائے جہلم سے ریت نکالنے کے دوران مزدوروں نے مورتی نکالی۔ اس کے بعد ریت نکالنے والے مزدوروں نے مورتی کی اطلاع پولیس کو دی۔ جموں وکشمیر پولیس کے تھانہ کاکہ پورہ کے اہلکاروں نے مورتی کو اپنی تحویل میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردی اور اس کی اطلاع محکمہ آثار قدیمہ سری نگر کو دی۔
محکمہ آثار قدیمہ کے ماہرین نے مورتی کی پہچان کرتے ہوئے اپنے پریس بیان میں کہا یہ بھگوان وشنو کی مورتی ہے۔ پولیس نے تمام قانونی لوازمات کو پورا کرکے تین سروں والی اس مورتی کو محکمہ آثار قدیمہ کے اعلی افسران کے حوالے کردیا ہے۔ یہ مجسمہ دریائے جہلم سے کچھ مزدوروں نے ضلع پلوامہ کے علاقے کاکہ پورہ میں ریت نکالنے کے دوران برآمد کیا تھا اور اسے پولیس اسٹیشن کاکہ پورہ کے حوالے کیا گیا تھا۔
قانونی طریقہ کار مکمل کرنے کے بعد مجسمہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر آرکائیوز، آرکیالوجی اینڈ میوزیم کشمیر کے حوالے کردیا گیا۔
باریک تراشی ہوئی اور اچھی طرح سے ملبوس/پالش شدہ مجسمہ واضح طور پر 9ویں صدی عیسوی کے دوران اونتی پورہ میں مجسمہ سازی کے انداز کو ظاہر کرتا ہے۔ اب اس مجسمہ کو مزید مطالعہ کے لئے ایس پی ایس میوزیم سری نگر میں رکھا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی کئی بار دریائے جہلم سے ایسے قدیم مجسمے برآمد ہوئی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔