شمالی کشمیرکے ضلع بارہمولہ پٹن کے دارگام علاقے میں آتشزدگی کے خوفناک واردات میں دو رہائشی مکانات پوری طرح خاکستر ہوگئے ہیں۔ بتایا جاتاہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ آگ نمودار ہوئی ہے۔تاہم اس کی مکمل تصدیق نہیں ہوئی۔ دارگام میں آگ لگنے کی اطلاع پر فائر اینڈ ایمرجنسی سروس عملہ موقع پر پہنچا تاہم اس وقت تک دونوں مکانات آگ کی لپیٹ میں آ چکےتھےاور کافی نقصان ہوچکا تھا۔اس کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا۔ آگ کی اس واردات میں لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا۔
آگ سے ہوئے نقصانات سے مقامی خواتین اور دونوں مکانات کے رہائش پذیر لوگ آہ و بکا کررہے تھے۔ ہر جانب رونے کی آوازیں سنائی دی۔ مقامی لوگوں نے بھی کافی کوشش کی کہ مکانات کو نقصان سے بچایا جاسکے لیکن آگ کی شدت بہت تیز تھی جس نے کم وقت میں دونوں مکانات کو اپنے شعلوں میں لیا۔ دارگام کے لوگوں نے نیوز18اردو کو بتایاکہ اگر یہاں نزدیکی میں فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کا آفس ہوتا تو اتنا نقصان نہیں ہوتا۔ غلام حسن نامی ایک مقامی سماجی کارکن نے نیوز18اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پٹن کے وانی گام میں فائر سروس دفتر قائم ہے اور یہاں صرف ایک فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کی گاڑی ہے جسے آگ کی واردات میں کام نہیں چلایا جاسکتا۔انہوں نے کہاکہ اگر یہاں ایک اور گاڑی فراہم کی جاتی تو ایسے ناگہانی حادثات پر بر وقت قابو پایا جاسکتا ہے۔
دارگام کے لوگوں نے اس اسٹیشن میں مزید گاڑیوں کو دستیاب رکھنے کی سرکار سے اپیل کی۔ محمد سلطان نامی ایک سماجی کارکن نے بتایاکہ ان دنوں آتشزدگی کے زیادہ واقعات رونما ہوتے ہیں ایسے حادثات سے روکنے کے لئے لوگوں میں بیداری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں کو موسم سرما میں گرم آلات کو احتیاط سے استعمال میں لانا چاہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔