உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بیک ٹو ولیج پروگرام کے ذریعے ترقیاتی و فلاحی اسکیموں کے حوالے سے کافی پیش رفت حاصل کی گئی: منوج سنہا

    Jammu and Kashmir: لیفٹننٹ گورنر نے کہا کہ بیک ٹو ولیج پروگرام کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ سرکار دیہی علاقوں کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے میں سنجیدہ ہے اور آتم نربھر بھارت کے خواب کو پورا کرنے کے لئے یو ٹی کے دور دراز اور دیہی علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جارہا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir, India
    • Share this:
      رمیش امباردار:
      جموں و کشمیر یو ٹی کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ بیک ٹو ولیج پروگرام کے ذریعے ترقیاتی اور فلاحی اسکیموں کے حوالے سے کافی پیش رفت حاصل کی گئی ہے۔ اس مہینے کے عوام کی آواز پروگرام کی وساطت سے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا کہ حال ہی میں اختتام پذیر ہوئے بیک ٹو ولیج پروگرام کے چوتھے مرحلے کے دوران زراعت کے شعبے میں جدید کاری کے حوالے سے پیش رفت حاصل کئےجانے کے علاوہ نوجوانوں کی فلاح بہبود کے پروگراموں کو عمل میں لانے میں بھی کافی سرعت آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ترقیاتی کاموں میں عوام کی شرکت سے شفافیت، جوابدہی اور سماجی انصاف ممکن ہو پارہا ہے۔

      لیفٹننٹ گورنر نے کہا کہ بیک ٹو ولیج پروگرام کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ سرکار دیہی علاقوں کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے میں سنجیدہ ہے اور آتم نربھر بھارت کے خواب کو پورا کرنے کے لئے یو ٹی کے دور دراز اور دیہی علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک یو ٹی میں چھیانوے ہزار صحت گولڈن کارڈ اجرا کیے گئے ہیں جن کی بدولت اُنچاس ہزار پانچ سو چھوبیس کنبوں کو صحت سکیورٹی کے دائرے میں لایا گیا ہے۔

      منوج سنہا نے کہا کہ جن ابھیان پروگرام کے تحت بیک ٹو ولیج پروگرام کے دوران پانچ ہزار نو سو چوداں کسانوں کو کسان کریڈٹ کارڈ فراہم کئے گئے اور اس طرح جموں و کشمیر میں اجرا کئے گئے کسان کارڈوں کی تعداد بارہ لاکھ چوراسی ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مدت کے دوران نئی کوآپریٹو سوسائیٹیاں رجسٹر کی گئیں اور اسکے علاوہ آپ کی زمین آپ کی نگرانی پروگرام کا پورٹل لانچ کیا گیا جس کی بدولت زمین داروں کو اپنی زمین کی ہر جانکاری مہیا کرائی جارہی ہے۔

       

      سوریہ کمار کی طوفانی سنچری میں اڑی نیوزی لینڈ ٹیم، ٹیم انڈیا نے درج کی دھماکیدار جیت

      شردھا قتل کیس: آفتاب نے میدان گڑھی کے تالاب میں پھینکا تھا سر! پولیس نے کرایا خالی

      انہوں نےکہا کہ ابھی تک لوگوں کو سات لاکھ لینڈ پاس بک بھی فراہم کئے گئے ہیں۔ منوج سنہا نے کہا کہ بیک ٹو ولیج پروگرام کے دوران ایک اہم کام یہ انجام دیا گیا کہ اس دوران چالیس ہزار ایسے بچوں کی نشاندہی کرکے انہیں اسکولوں میں داخلہ کرایا گیا جو یا تو اسکول گئے ہی نہیں تھے یا بیچ میں ہی اسکول چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جسمانی طور  پر ناخیز افراد کو تمام سہولیات میسر کرانے کے لئے بیک ٹو ولیج پروگراموں کے دوران دو سو گیارہ کیمپ منعقد کئے گئے۔ اس کے علاوہ یو ٹی میں تین ہزار دو سو پانچ سینیر سٹیزن کلب قائم کئے گئے۔ منوج سنہا نے کہا کہ اس دوران مائی اسکول مائی پرائیڈ پروگرام کے تحت جاری سوچھ ابھیان میں ایک لاکھ کے قریب طلبا نے شرکت کی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: