உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں۔کشمیر اپنی پارٹی کی خواتین ونگ کا اجلاس، اسمبلی میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن کا مطالبہ

    سرینگر میں آج پارٹی کی خواتین ونگ کے اجلاس کے موقع پر سید الطاف بخاری نے کہا کہ پنچایتی اور بلدیاتی اداروں میں خواتین کو ریزرویشن دی گئی ہے اور کئی خواتین منتخب بھی کی گئی ہے لیکن اکثر اُن کے رشتہ دار مرد حضرات ہی زمین پر متحرک نظر آرہے ہیں جو اچھی بات نہیں ہے۔

    • Share this:
    جموں۔کشمیر اپنی پارٹی کی خواتین ونگ کا اجلاس، اسمبلی میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن کا مطالبہسرینگر: جموں کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے خواتین کو اسمبلی میں 33 فیصد ریزرویشن دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ سرینگر میں آج پارٹی کی خواتین ونگ کے اجلاس کے موقع پر سید الطاف بخاری نے کہا کہ پنچایتی اور بلدیاتی اداروں میں خواتین کو ریزرویشن دی گئی ہے اور کئی خواتین منتخب بھی کی گئی ہے لیکن اکثر اُن کے رشتہ دار مرد حضرات ہی زمین پر متحرک نظر آرہے ہیں جو اچھی بات نہیں ہے۔ سید الطاف بخاری نے کہا کہ انکی جماعت خواتین کے لئے ورکشاپ منعقد کا پروگرام رکھتی ہے تاکہ خواتین صحیح معنوں میں اپنا رول نبھا سکیں۔ انھوں نے خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دلانے کے لئے دیگر علاقائی اور مرکزی سرکار کی مدد طلب کی۔

    اس موقع پر سید الطاف بخاری نے پی اے جی ڈی پر بھی نشانہ سادھا اور اسے صرف دو جماعتوں کا کُرسی حاصل کرنے کے لئے ملن قرار دیا۔ جیل میں بند سیاسی لیڈر انجنئیر رشید کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں سید الطاف بخاری نے کہا کہ وہ انجینئر رشید کی رہائی پر زور دیا اور کہا کہ وہ انجنیئر رشید کی رہائی ہمیشہ کرتے رہے ہیں لیکن اب جب کچھ سیاست دانوں کو لگ رہا ہے کہ انجنئیر رشید شاید رہا کئے جائیں گے تو اب وہ لوگ اُن کے گھر جانے لگے ہیں۔

    موٹاپے کے سبب ساس نے کی Body Shaming، تو بہو نے کر لی خودکشی

    Pakistani Women نے طلاق کا درد سوشل میڈیا پر شیئر کیا تو شوہر نے اتارا موت کے گھاٹ

    الیکشن منعقد کئے جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں الطاف بخاری نے کہا کہ وہ انتخابات سے متعلق کچھ نہیں جانتے لیکن چونکہ انکی پارٹی ایک نئی پارٹی ہے لہذا وہ لوگوں کے ساتھ جُڑ رہے ہیں۔ سید الطاف بخاری کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ یہ سمجھتے تھے کہ اپنی پارٹی کے ساتھ لوگ نہیں جُڑ رہے ہیں لہذا جموں کشمیر میں ہر جگہ ریلیاں منعقد کرکے وہ انھیں جواب دے رہے ہیں۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: