ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: کلگام میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ مڈبھیڑ میں ایک ملیٹنٹ ہلاک، آپریشن جاری

جموں وکشمیر (Jammu-Kashmir) میں دہشت گردوں کی اب خیر نہیں ہے۔ دہشت گردوں (Terrorists) کو جموں وکشمیر سے پوری طرح سے ختم کرنے کے لئے ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں (Indian security force) کی مہم میں ڈوڈا ضلع کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: کلگام میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ مڈبھیڑ میں ایک ملیٹنٹ ہلاک، آپریشن جاری
جموں وکشمیر: کلگام میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ مڈبھیڑ میں ایک ملیٹنٹ ہلاک

سری نگر: جموں وکشمیر کے کلگام میں ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں (Indian security force) اور دہشت ملیٹنٹوں (Terrorists) کے درمیان تصادم جاری ہے۔ ابھی تک کی خبر کے مطابق دونوں طرف سے چل رہی فائرنگ میں ایک ملیٹنٹ مارا جا چکا ہے جبکہ کچھ دہشت گرد ابھی بھی چھپ کر فائرنگ کر رہے ہیں۔ سیکورٹی اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیر لیا ہے اور مقامی لوگوں سے گھروں کے اندر ہی رہنے کی اپیل کی جارہی ہے۔


اطلاعات کے مطابق ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ جموں وکشمیر کے کلگام میں کچھ دہشت گرد پوشیدہ ہیں اور کسی بڑے حادثہ کو انجام دینے کے فراق میں ہیں۔ ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے اطلاعات کی بنیاد پر مقامی پولیس اور سی آر پی ایف کی ایک ٹیم کے ساتھ مل کر ایک ٹیم تیار کی اور علاقے کی گھیرا بندی شروع کردی۔ اطلاع کی بنیاد پر جوانوں نے علاقے کو گھیرنا شروع کیا اور سرچ آپریشن چلایا۔



ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے اطلاعات کی بنیاد پر مقامی پولیس اور سی آر پی ایف کی ایک ٹیم کے ساتھ مل کر ایک ٹیم تیار کی اور علاقے کی گھیرا بندی شروع کردی۔
ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے اطلاعات کی بنیاد پر مقامی پولیس اور سی آر پی ایف کی ایک ٹیم کے ساتھ مل کر ایک ٹیم تیار کی اور علاقے کی گھیرا بندی شروع کردی۔



 خود کو گھرتا ہوا دیکھ کر ایک گھر میں چھپے دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔ پہلے تو انہیں ہتھیار ڈالنے کے لئے کہا گیا، لیکن جب دہشت گرد فائرنگ کرنے سے پیچھے نہیں ہٹے تو ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے بھی فائرنگ شروع کردی۔ ابھی تک کی خبر کے مطابق ایک دہشت گرد مارا جا چکا ہے جبکہ

کچھ دہشت گرد ابھی بھی چھپ کر فائرنگ کر رہے ہیں۔



ترال اور ڈوڈا ہوچکے ہیں دہشت گردوں سے پاک

جموں وکشمیر میں دہشت گردوں کے لئے مصیبت ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں کی دہشت گردوں کو جموں وکشمیر سے پوری طرح سے ختم کرنے کی مہم میں ڈوڈا ضلع کا نام بھی شامل ہوگیا۔ کشمیر میں دہشت گرد کا گڑھ مانےجانے والے ترال سیکٹر کے بعد ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں کو ڈوڈا ضلع میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ کشمیر پولیس کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے لشکر طیبہ کے دو دہشت گردوں کو مارے جانے کی خبر کے ساتھ ہی ڈوڈا ضلع کو دہشت گردی سے پاک ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

First published: Jul 04, 2020 02:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading