ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: شمالی کشمیر کے سوپور میں تصادم، ایک جنگجو ہلاک

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں اتوار کی صبح چھڑنے والے مسلح تصادم میں ایک جنگجو مارا گیا ہے۔ مقامی خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے ایک سینئر پولیس افسر کے حوالے سے کہا ہے کہ تصادم کی جگہ سے ایک جنگجو کی لاش برآمد کی گئی ہے جس کی شناخت معلوم کی جارہی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 12, 2020 03:31 PM IST
  • Share this:
جموں وکشمیر: شمالی کشمیر کے سوپور میں تصادم، ایک جنگجو ہلاک
جموں وکشمیر: شمالی کشمیر کے سوپور میں تصادم، ایک جنگجو ہلاک

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں اتوار کی صبح چھڑنے والے مسلح تصادم میں ایک جنگجو مارا گیا ہے۔ مقامی خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے ایک سینئر پولیس افسر کے حوالے سے کہا ہے کہ تصادم کی جگہ سے ایک جنگجو کی لاش برآمد کی گئی ہے جس کی شناخت معلوم کی جارہی ہے۔ دریں اثنا وہ رہائشی مکان جس میں جنگجو موجود تھے کو آئی ای ڈی سے اڑا دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بارہمولہ کے ربن سوپور نامی علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر سوپور پولیس، فوج کی 22 آر آر اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقے میں اتوار کی علی الصبح کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔


انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی ایک پارٹی جوں ہی ایک مشتبہ جگہ کے نزدیک پہنچی تو وہاں ایک رہائش مکان میں چھپے بیٹھے جنگجوئوں نے اس پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان باضابطہ طور پر مسلح تصادم چھڑ گیا۔ سوپور میں جنگجو کی ہلاکت کے ساتھ وادی کشمیر میں رواں برس اب تک مارے جانے والے جنگجوئوں کی تعداد بڑھ کر 126 ہوگئی ہے جن میں بعض اعلیٰ کمانڈر بھی شامل ہیں۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 12, 2020 03:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading