ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: بارہمولہ میں ایل او سی پر دراندازی کی کوشش کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اوڑی سیکٹر کے کمل کوٹ علاقے میں منگل اور بدھ کی شب ایل او سی پر سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک گروپ کی حرکات کو دیکھا جو پاکستانی فوج کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کی آڑ میں در اندازی کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: بارہمولہ میں ایل او سی پر دراندازی کی کوشش کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک
جموں وکشمیر: بارہمولہ میں ایل او سی پر دراندازی کی کوشش کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی طرف سے در اندازی کی کوشش کرنے کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اوڑی سیکٹر کے کمل کوٹ علاقے میں منگل اور بدھ کی شب ایل او سی پر سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک گروپ کی حرکات کو دیکھا جو پاکستانی فوج کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کی آڑ میں در اندازی کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ وہاں تعینات سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے جب در اندازی کرنے کی کوشش کرنے والے جنگجوؤں کو للکارا اور انہیں سرنڈر کرنے کو کہا تو انہوں نے اس کی بجائے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کی جس کا بھر پور جواب دیا گیا اور گولیوں کے تبادلے کے نتیجے میں ایک جنگجو ہلاک ہوا۔ مہلوک جنگجو کی شناخت سرفراز میر ساکن کمل کوٹ کے بطور ہوئی ہے۔



مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ جائے واردات پر اضافی فوج کو طلب کیا گیا ہے اور اس پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جنگجوؤں کی در اندازی کی کوششوں کو کامیاب بنانے کے لئے پاکستانی فوج جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرکے بھارتی ٹھکانوں پر گولہ باری یا فائرنگ کرتا ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 10, 2021 04:13 PM IST