உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نئے شادی شدہ جوڑے نے محکمہ سوشل فارسٹری کولگام کے اشتراک سے  ایک انوکھی مثال کی قائم

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Kulgam, India
    • Share this:
    کولگام: جہاں ایک طرف شجرکاری مہم کو کئی طرح سے انجام دیا جارہا ہے، وہیں نپے شادی شدہ جوڈے نے محکمہ سوشل فارسٹری کولگام کے اشتراک سے ایک انوکھی مثال قائم کرکے مہم کا آغاز کیا۔ شجرکاری کو عام کرنے اور اسے مزید تقویت بخشنے کی غرض سے محکمہ سوشل فارسٹری کولگام نے ایک انوکھی پہل کرتے ہوے نئے شادی شدہ جوڑے کے ذریعے شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔

    توصیف احمد اور ان کی اہلیہ افروزہ جان ساکنہ کنڈ کولگام نے سلیالو قاضی گنڈ علاقے میں ریلوے اسٹرپ پر یہ شجرکاری انجام دی ہے۔ نئے شادی شدہ جوڑے نے اس مہم کو دیگر لوگوں کے لیے اہم بتایا ہے اور اس سے نیا جوش اور ولولہ پیدا ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔

    ہندوستان میں ایک بار پھر ہلی زمین، اب اروناچل پردیش میں آیا زلزلہ، جانئے کتنی رہی شدت


    ادھر محکمہ سوشل فارسٹری اننت ناگ و کولگام کے ڈی ایف او ، شمع روہی نے اسے کافی خوش آئندہ قدم قرار دیا ہے۔ انہوں نے اس انوکھی پہل کو سود مند قرار دیا ہے اور اسے عام لوگوں بالخصوص نوجوانوں کے لیے مشعل راہ قرار دیا ہے۔ محکمہ کے مطابق آیندہ دنوں ایسے مذید پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ سماج میں مذید بیداری پیدا ہوجائے۔

    پی ایم مودی اور رشی سنک کی ایک ملاقات اور بن گئی بات! اب ہر سال۔۔۔

    رینج آفیسر سوشل فارسٹری قاضی گنڈ ، الطاف احمد حکیم نے کہا کہ انہوں نے نیے شادی شدہ جوڑے کو جیسے ہی سمجھایا تو وہ تیار ہوکر اس انوکھی پہل کا حصہ بنے۔ توصیف اور افروزہ جیسے شادی شدہ جوڑے کی اس پہل نے مزید نوجوانوں میں بیداری پیدا کی ہے اور شجرکاری مہم کو ایک نئی روح بخشی ہے۔

     

     
    Published by:Sana Naeem
    First published: