ضلع بارہمولہ پٹن کے گنڈ میں ملک کی تعمیر میں نوجوانوں کا کردار کے موضوع پر ایک روزہ سمینار کا انعقاد کیاگیا۔ جموں و کشمیر پیپلز جسٹس فرنٹ کی طرف سے ملک کی تعمیر میں نوجوانوں کا کردار کے موضوع پر پٹن کے گنڈ خواجہ قاسم علاقے میں ایک سمینار کا انعقاد کیاگیا۔ اس سمینار میں کشمیرسوسائٹی انٹرنیشنل کے چیئرمین فاروق رینزو شاہ مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پرجموں پیپلز جسٹس فرنٹ کےچیئرمین آغا سید عباس رضوی اور دیگر شخصیات موجود رہے۔ اس پروگرام کا مقصد عوام میں یہ شعور پیدا کرنا تاکہ نوجوان ملک کی ترقی میں اپنے کردار اور اپنے خوابوں کی تعمیر کوروشن کرسکیں۔ اس پروگرام میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فاروق رینزو شاہ خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر کے نوجوان ملک کی تعمیر اور ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔ فاروق رینزو شاہ نے مزید کہاکہ کہ ہمیں ہر مذہب کا احترام کرنا چاہے کیونکہ یہ درس ہمیں ہمارے حضور پاک صلی علیہ وآلہ وسلم نے سکھایا ہے جب ہم ایک دوسرے مذہب اور مسالک کا احترام کریں گے تو اتحاد و اتفاق یقنی طور پر از خود پیدا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمسایہ ملک نے کس طرح یہاں تباہی مچائی۔ اور ایک سازش کے تحت جموں وکشمیر کا ایک حصہ اس پار رکھا گیا اور ایک حصہ اس پار جس سے ہمیں بہت ہی نقصان ہواہے۔ جموں وکشمیر پیپلز جسٹس فرنٹ کے چیئرمین آغا سید عباس رضوی نے کہا کہ نوجوانوں ہمارا مستقبل ہے۔
انہیں ملک کے ساتھ محبت کرکے آگے بڑھنا چاہے۔ دیگر اسکالروں نے بھی اس موضوع پر خطاب کیا۔اس منعقدہ سمینار میں مذہبی اسکالر مولوی مشتاق احمد نقشبندی، سیاسی کارکن عرفان حسین،چیئرمین جے کے پی جے ایف کے چیئرمین آغا سید عباس رضوی اور دیگر سیاسی و سماجی کارکناناور لوگوں کا ایک بڑے اجتماع نے شرکت کی۔ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے فاروق شاہ رینزو شاہ نے اس بات پرزور دیا کہ نوجوان قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کریں اور تبدیلی کے ایجنٹ کے طور پر کام کریں۔ انہوں نے یہ بھی زور دیا کہ ہم ہمیشہ اپنے نوجوانوں کے مستقبل کی تعمیر نہیں کر سکتے، لیکن ہم اپنے نوجوانوں کو مستقبل کے لیے روشن بنانے کے لیے تعمیر کر سکتے ہیں۔
سیمینار میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے عالم دین مولانا مشتاق احمد نقشبندی نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ بدعنوانی اب ایک عالمی جرم بنا ہوا ہے اس جرائم کے خاتمے کے لئے کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ناسورکو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا بہت مشکل ہے لیکن جب مستعدی سے کام کیاجائے تو وہ دن دور نہیں جب اسے ختم کیاجائے۔ انہوں نے مزید کہاکہ کرپشن کہلانے والی بیماری جو زندگی کے ہر شعبے میں پھیل چکی ہے۔ تاہم اس کے بجائےاس کو برداشت کرتے ہوئے ہمیں اسے چیلنج کرنا چاہیے اور مختلف برائیوں سے نجات دلانے کے لیے نوجوان اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اور کچھ نوجوان اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سیاسی کارکن عرفان حسین نے علاقہ کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان مستقبل کی ضمانت ہوتی ہے جب ملک کا نوجوان اپنے مستقبل کو روشن بنانے کے لئے کام کرے تو اس میں صد حقیقت ہے کہ وہ ملک اور قوم کبھی پیچھے نہیں جاسکتی ہے۔
نوجوانوں کو ان کی مکمل صلاحیتوں کو تلاش کرنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لئے جدو جہد کرنا چاہے۔ انہوں نے کہاکہ آج نوجوانوں کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے. ہمیں انہیں ہر شعبے میں یکساں مواقع دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ کر سکیں اور اچھی طرح سے کامیاب ہوسکیں۔انہیں تمام سہولیات فراہم کی جائیں اور چیلنج کو حاصل کرنے کے لیے حوصلہ افزائی بھی کی جائے۔اس بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جے کے پی جے ایف کے چیئرمین آغا سید عباس رضوی نے کہا کہ نوجوانوں ملک کی تعمیر کے لئے اہم ہے کیونکہ وہ ہمارا مستقبل ہوتے ہیں۔ ملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہوتاہے جب نوجوان مضبوط ہو تو ملک بھی مضبوط۔ جموں وکشمیر کے نوجوانوں کے حوالے سے عباس رضوی نے کہاکہ ہمسایہ ملک کی کوشش ہے کہ اب یہاں کے نوجوانوں کو منشیات کی لت میں دھکیل کر ان کے مستقبل کو تاریک بنایا جائے۔ لیکن اب یہاں کا نوجوان سمجھتا ہے کہ اسے کس طرف دھکیلا جاتاہے۔
ایئرانڈیا پر DGCA کی کارروائی، لگایا 30 لاکھ کا جرمانہ، پائلٹ کا لائسنس منسوخ71ہزار نوجوانوں کو آج ملا روزگار، وزیر اعظم بولے: روزگار میلا ہماری اچھی حکمرانی کی پہچان
اس ناسور کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ عباس رضوی نے مزید کہاکہ معاشرے میں بہتری ایک نوجوان ہی لاسکتا ہے۔ انہوں نے ملک کے ساتھ محبت کرنے اور اپنی ماں کی طرط اپنی زمین اور اپنے ملک کیے ساتھ محبت کرنے پر زور دیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سب سے اہم قدم یہ اٹھانا چاہے کہ نوجوانوں کو بااختیار بنایا جائے۔کیونکہ ان کے سامنے مختلف چیلنجز ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔