உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کشمیر میں بھی جنم اشٹمی جوش و خروش سے منایا گیا، سرینگر میں نکالی گئیں جھانکی

    Youtube Video

    کووڈ ایس او پیز کے چلتے اس جلوس میں لوگ کم تھے لیکن جوش و عقیدت میں کوئی کمی نہیں تھی۔ کشمیری پنڈت برادری نے پرانے خوش حال کشمیرکے حالات لوٹ آنے کی دعائیں کیں ۔

    • Share this:
      کشمیر میں بھی جنم اشٹمی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی ۔۔اس ضمن میں سرینگر میں جھانکی نکالی گئی ،جو ڈاؤن ٹاؤن سے ہوتے ہوئے لال چوک کے علاوہ کئی علاقوں سے گزری۔ کشمیری پنڈت برادری نے امن اور خوشحالی کی دعائیں اور تمنا کی۔ اس دوران آج گھنٹا گھر پر آج ایک الگ ہی خوشی کے نظارے دیکھنے کو ملے۔ یہ جھانکیاں ہر سال نکالی جاتی ہیں لیکن پچھلے دو سال سے کووڈ کے چلتے ان رسوم کا اہتمام نہیں کیا جاسکا تھا۔

      کشمیری پنڈتوں کے علاوہ کئی اور لوگوں نے بھی اس جلوس میں شرکت کی۔ کووڈ ایس او پیز کے چلتے اس جلوس میں لوگ کم تھے لیکن جوش و عقیدت میں کوئی کمی نہیں تھی۔ کشمیری پنڈت برادری نے پرانے خوش حال کشمیرکے حالات لوٹ آنے کی دعائیں کیں ۔

      ملک بھر میں کرشنا جنم اشٹمی Janmashtami جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔حالانکہ کورونا کی وجہ سے حکومت کی گائڈ لائنس پر عمل کرنا لازمی کرار دیا ہے۔ غازی آباد کے اسکان مندر میں صبح سے ہی عقیدت مندوں کی لائن لگی ہوئی ہے۔ مندر کے پوجاری کے مطابق شام چھ بجے کے بعد مندر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ مندر میں آن لائن درشن کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

      آج ملک بھر میں جنم اشٹمی کا تہوار منایاجارہاہے۔ شری کرشن مہاراج کی پیدائش کی خوشی میں جنم اشٹمی کا تہوارمنایا جاتاہے۔ صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے ملک کے عوام کو جنم اشٹمی کی مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں صدر جمہوعریہ نےکہاکہ یہ تہوار سبھی کی زندگی میں امن و سکون لائے۔

      آج کے دن ہندو مذہب کے ماننے والےبھجن، جاگرن اور مندروں میں جگراتہ کا اہتمام کرتے ہیں۔ دن بھر ۔وَرت۔ رکھتے ہیں اور رات کے بارہ بجے پوجا کے بعد ورت توڑتے ہیں۔ جنم اشٹمی عام طور ملک بھر میں پورے جوش وخروش اور پورے مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی جاتی ہے۔ تاہم کورونا کے سَبب اس کی سرگرمیاں کچھ معدوم ہونے کے آثار ہیں۔۔جنم اشٹمی کے تہوار کے سلسلے میں مندروں پر چراغاں بھی کیاگیاہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: