کشمیر: جموں وکشمیر پیپلز جسٹس فرنٹ کی جانب سے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ماگام میں ماہ رمضان امن کا پیغام کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں سینکڑوں کی تعداد میں عوام، مذہبی اسکالرز، سماجی کارکنان اور سیاسی تجزیہ کاروں نے شرکت کی۔ شیعہ اور سنی علمائے کرام نے بھی اس سمینار میں شرکت کی۔ تقریب کی صدارت پارٹی کے چیئرمین آغا سید عباس رضوی نے کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے ماہ رمضان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن وسلامتی کا دین ہے۔
علمائے کرام نے مزید کہا کہ دین اسلام ہمارے اخلاق اور اخلاقی قوت کو فروغ دیتا ہے اور ہمارے بھائی چارے کو بھی مضبوط بناتا ہے۔ وادی میں موجودہ وقت میں ہونے والے قتل عام سے متعلق کہا کہ اسلام تشدد کا پیغام نہیں دیتا ہے اور نہ ہی اسلام میں تشدد کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔
جموں وکشمیر: ہندواڑہ پولس کی بڑی کاروائی کا دعویٰ، دہشت گردوں کا معاون گرفتار
مولانا شفاعت صاحب نے قرآن میں جہاد کے تصور پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ جہاد کا مطلب ہے، اسلام کے فلسفے کے ذریعے لوگوں کے ذہنوں اور دلوں کو فتح کرنے کی نظریاتی جدوجہد۔ انہوں نے مزید بتایا کہ قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے 41 آیات میں جہاد اور اس کے مشتقات کا ذکر ہے۔
مولانا محمد یٰسین نے سنت اور حدیث کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آغا سید مبشر صاحب نے صبر کا تصور پیش کیا، جس میں امن پر زور دیا گیا۔ سیمینار کا اختتام سیمینار میں شریک تمام معززین کے شکریہ کے ساتھ ہوا۔ پارٹی کے چیئرمین آغا سید عباس رضوی نے مستقبل میں اس طرح کے مزید سیمینار اور سمپوزیم منعقد کرنے کا وعدہ کیا۔ اس امید کے ساتھ کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان ہمارے ساتھ شامل ہوں اور ہمارے قوم اور ملک کی ترقی کے لئے ہمارے امن کے پیغام کو پھیلانے میں مدد کریں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔