உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jammu and Kashmir: جنوبی کشمیر میں دہشت گردوں اور فورسز کے مابین انکاونٹر میں تین فوجی جوان اور ایک عام شہری ہوئے زخمی

    جموں وکشمیر کے اننت ناگ ضلع میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین انکاونٹر جاری ہے۔ اس تصادم آرائی کے دوران تین فوجی اہلکار اور ایک عام شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ چاروں زخمیوں کو علاج ومعالجہ کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

    • Share this:
    جموں کشمیر: مرکزکے زیر انتظام جموں وکشمیرکے اننت ناگ ضلع میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین انکاونٹر جاری ہے۔ اس تصادم آرائی کے دوران تین فوجی اہلکار اور ایک عام شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ چاروں زخمیوں کو علاج ومعالجہ کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق، جموں وکشمیر پولیس اور فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز نے کپرن ویری ناگ علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی ایک اطلاع کی بنا پرکارڈن اینڈ سرچ آپریشن کا آغاز کیا اور اس دوران علاقے میں پناہ لئے دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز اور پولیس پرفائرنگ کی۔

    فورسیزکی جوابی کارروائی کے بعد دونوں طرف سے گولیاں چلیں اور انکاونٹر شروع ہوا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا، جبکہ علاقے کو جانے والی تمام رابطہ سڑکیں بندکردی گئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق، جب فورسزکی مشترکہ ٹیم نے مشتبہ جگہ کی تلاشی کا عمل تیزکیا تو چھپے ہوئے دہشت گردوں نے پارٹی پر فائرنگ کی، جس پر جوابی کارروائی کی گئی، اس طرح انکاؤنٹر شروع ہوگیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں تین فوجی جوان اور ایک عام شہری زخمی ہوئے ہیں جبکہ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔ زخمی سپاہیوں میں سے ایک کی شناخت امن دیپ اور زخمی شہری کی شناخت مختار احمد ملک ولد غلام محی الدین ملک کے طور پرکی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق چاروں زخمیوں کی حالت مستحکم ہے اور انہیں فوج کے بیس ہسپتال سری نگر میں زیر علاج رکھا گیا ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: